Inquilab Logo

پی ایس جی نے بارسلونا کو ڈرا پر روک کر کوارٹر فائنل میں قدم رکھا

Updated: March 12, 2021, 1:46 PM IST | Agency | Paris

پیرس سینٹ جرمین(پی ایس جی) نے بارسلونا کو دوسرے پری کوارٹر فائنل مقابلے میں ایک ایک کے ڈرا پر روک کر چمپئن لیگ فٹبال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ محفوظ کر لی۔

Kylian Mbappé.Picture:INN
کائلن ایمباپے۔تصویر :آئی این این

 پیرس سینٹ جرمین(پی ایس جی) نے بارسلونا کو دوسرے پری کوارٹر فائنل مقابلے میں ایک ایک کے ڈرا پر روک کر چمپئن لیگ فٹبال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ محفوظ کر لی۔واضح رہے کہ پہلے لیگ میں پی ایس جی نے کائلن ایمباپے کی شاندار ہیٹ ٹرک کی مدد سے بارسلونا کو۱۔۴؍سے شکست دی تھی۔دوسرے لیگ میں لیونل میسی کی ٹیم کو بڑے فرق سے کامیابی حاصل کرنی تھی لیکن پی ایس جی نے ان کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔گزشتہ رات کھیلے جانے والے دوسرے لیگ کے مقابلے میں بھی ایمباپے نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۳۱؍ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک صفر سے آگے کر دیا۔ بارسلونا کےلئے لیونل میسی نے کھیل کے ۳۷؍ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے میچ ایک ایک سے برابر کردیا حالانکہ پی ایس جی نے مجموعی طور پر۲۔۵؍کی برتری کے ساتھ کوارٹر فائنل میں قدم رکھا۔ ۲۰۰۵ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب لیونل میسی اور ان کے دیرینہ حریف کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیمیں چمپئن لیگ کے آخری ۸؍میں جگہ بنانے میں ناکام رہیں۔یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم یووینٹس بھی گزشتہ روز شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی تھی۔
ایمباپے نے میسی کا ریکارڈ توڑ دیا
 پی ایس جی کے اسٹار اسٹرائیکر کائلن ایمباپے نے بارسلونا کے خلاف دوسرے لیگ کے مقابلے میں گول کرتے ہی موجودہ سیزن میں اپنے گول کی تعداد ۲۵؍کر لی ہے۔اسی کے ساتھ وہ چمپئن لیگ کی تاریخ میں ۲۵؍گول کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا۔اس معاملے میں انہوںنے بارسلونا کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ایمباپے نے ۲۲؍سال۸۰؍دن کی عمر میں ایک سیزن میں ۲۵؍گول کرنے کا کارنامہ انجام دیا جبکہ لیونل میسی نے ایک سیزن میں ۲۵؍گول ۲۲؍سال ۲۸۶؍دن کی عمر میں کیاتھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK