Inquilab Logo

راجستھان کے ہاتھوں پنجاب کی شکست سے پلے آف دوڑ دلچسپ ہوئی

Updated: November 01, 2020, 1:38 PM IST | Agency | Abu Dhabi

ٹاپ آرڈر کی اچھی بلے بازی کی بدولت راجستھان رائلز نے ۱۸؍ویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا اور پنجاب کو ۷؍وکٹ سے رونددیا

Rajasthan Royals - PIC : PTI
راجستھان رائلز ۔ تصویر : پی ٹی آئی

بین اسٹوکس کے۵۰؍ رن، سنجو سیمسن کے۴۸؍رن ، کپتان اسٹیو اسمتھ  کےناٹ آؤٹ۳۱؍رن  اور جوس بٹلر کے ناٹ آؤٹ ۲۲؍ رن کے دم پرراجستھان رائلز نے کنگز الیون پنجاب کو یکطرفہ انداز میں پر ۷؍ وکٹوں سے شکست دے کر آئی پی ایل کی پلے آف ریس کو دلچسپ بنا دیا۔
 پنجاب نے یونیورس باس کے نام سے مشہورکرس گیل کے ۸؍ چھکوں کی مدد سے بنائے گئے ۹۹؍رن کی اننگزکی بدولت۲۰؍ اوورس میں ۴؍ وکٹوں پر۱۸۵؍ رن کا مضبوط اسکور بنایا لیکن راجستھان نے اچھے طریقے سے ہدف کا تعاقب کیا اور۱۷ء۳؍ اوور میں ۳؍ وکٹ پر ۱۸۶؍ رن بنا کر پلے آفمیں پہنچنے کی  اپنی امیدوں کو زندہ رکھنے والی کامیابی  حاصل کر لی ۔ 
  اس سے قبل یونیورس باس کے نام سے مشہور کرس گیل نے۸؍ چھکوں سے۹۹؍ رن کی اننگز کے دوران ٹی ۲۰؍میں ۱۰۰۰؍چھکے مکمل کرنے کا حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا ہے اور ان کی اس اننگز سے کنگز الیون پنجاب  نے راجستھان رائلز کے خلاف آئی پی ایل میچ میں۲۰؍ اوور میں ۴؍ وکٹوں پر۱۸۵؍ رن کا مضبوط اسکور بنا لیا ۔ ۴۱؍سالہ گیل نے عمدہ بلے بازی کی اور ۶۳؍ گیندوں پر۶۳؍ رن کی اننگز میں ۶؍  چوکے اور۸؍ چھکے لگائے۔ گیل نے ان۸؍ چھکوں کی مدد سے ٹی۲۰؍کرکٹ میں ۱۰۰۰؍چھکے مکمل کرنے والا پہلا کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کیا ۔ گیل کے    اب کل۱۰۰۱؍چھکے ہو گئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے گیل کے بعد ٹی  ۲۰؍ میں  سب سے زائد  چھکے لگانے کے معاملے میں دوسرے نمبر ویسٹ انڈیز کے ہی کیرون پولارڈ ہیں  جن کے نام۶۹۰؍چھکے ہیں اور ممبئی انڈینس سے کھیلتے ہیں۔  
    گیل آخری اوور کی چوتھی گیند پر بولڈ ہوئے اور سنچری سے محروم رہ گئے ۔ جوفرا آرچر نے جیسے ہی گیل کو بولڈ کیا تو گیل نے مایوس ہوکراپنا بلہ میدان میں پھینک دیا۔ وہ سنچری مکمل کرنے کے حقدار تھے ۔ گیل نے آرچر کی تیسری گیند پر چھکا ماراتھا، لیکن اگلی ہی گیند پر آرچر نے گیل کو آؤٹ کر دیا۔  پویلین کی طرف لوٹ رہے گیل کے ساتھ آرچر نے ہاتھ ملایا ۔         گیل نے پنجاب کے کپتان لوکیش راہل کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے۱۲۰؍ رن کی شاندارساجھیداری کی۔ راہل نے۴۱؍ گیندوں پر ۴۶؍ رن میں ۳؍ چوکے اور۲؍ چھکے لگائے۔ اس کے بعد گیل نے نکولس پورن کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لئے۴۱؍ رن جوڑے۔ پورن نے۱۰؍ گیندوں پر ۲۲؍ رن میں ۳؍ چھکے لگائے۔     
 گلین میکسویل ۶؍ اور دیپک ہڈا ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اوپنر مندیپ سنگھ بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوئے۔ راجستھان کی طرف سے آرچر نے۲۶؍ رن پر ۲؍ اور بین اسٹوکس نے ۳۲؍ رن پر۲؍ وکٹ لئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK