Inquilab Logo

سانس روک دینے والے میچ میں سپر اوور کے بعد دوسرے سپر اوور میں پنجاب کی فتح

Updated: October 20, 2020, 11:48 AM IST | Agency | Dubai

کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ میچ کا فیصلہ میچ کے مقررہ وقت اور پہلا سپر اوور ٹائی ہونے کے بعد دوسرے سپر اوور میں ہوا اور کنگز الیون پنجاب نے سانس روک دینے والے سنسنی خیز مقابلے میں ممبئی انڈینس کو ہراکر آئی پی ایل میں اپنے امکانات روشن رکھنے والی کامیابی حاصل کرلی۔

Kings 11 Punjab - Pic : PTI
کنگز ۱۱ پنجاب ۔ تصویر : پی ٹی آئی

کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ میچ کا فیصلہ میچ کے مقررہ وقت اور پہلا سپر اوور ٹائی ہونے کے بعد دوسرے سپر اوور میں ہوا اور کنگز الیون پنجاب نے سانس روک دینے والے  سنسنی خیز مقابلے میں ممبئی انڈینس کو ہراکر آئی پی ایل میں اپنے امکانات روشن رکھنے والی کامیابی حاصل کرلی۔
 ممبئی نے اوپنر کوئنٹن ڈی کوک کے۵۳؍ اور کیرون پولارڈ کے ۳۴؍ رن کی مدد سے۲۰؍ اوور میں ۶؍ وکٹوں پر۱۷۶؍ رن کا مشکل اسکور بنایا تھا جبکہ کپتان لوکیش راہل کے۷۷؍ رن کی بدولت پنجاب نے بھی ۶؍ وکٹوں پر۱۷۶؍ رن بنائے۔ اسکور برابر ہونے پر میچ کے فیصلے کے لئے  سپر اوور میں منعقد کیا گیا۔ پہلے سپر اوور میں پنجاب نے ۵؍ رن بنائے جبکہ ممبئی بھی ۵؍ رن ہی بنا سکی۔ دوسرے سپر اوور میں ممبئی نے۱۱؍ رن بنائے جبکہ کنگز الیون پنجاب نے۱۵؍رن  بناکر کامیابی حاصل کرلی ۔
 پنجاب نے جسپریت بمراہ کے پہلے سپر اوور میں نکولس پورن اور لوکیش راہل کا وکٹ گنوا کر ۵؍ رن بنائے۔ ممبئی کے لئے کپتان روہت شرما اور کوئنٹن ڈی کوک گراؤنڈ پر اترے۔ محمد سمیع پنجاب کے لئے ایک سپر اوور کر رہے تھے۔ سمیع نے اپنی پہلی ۵؍ گیندوں پر۴؍ رن دیئے تھے لیکن آخری گیند پر ڈی کاک کے رن آؤٹ نے اسکور برابر کردیا اور پھر میچ کے فیصلے کے لئے ایک اور سپر اوور کیا گیا ۔ سمیع کے اوور میں بھی ۵؍ رن بنے۔ دوسرے سپر اوور میں ہاردک پانڈیا اور کیرون پولارڈ ممبئی کے لئے اترے جبکہ کرس جارڈن پنجاب کی طرف سے بولنگ کرنے آئے۔ممبئی نے۱۱؍رن بنائے۔ ٹرینٹ بولٹ ممبئی سے دوسرا سپر اوور ڈالنے آئے اور سامنے تھے کرس گیل اور مینک اگروال ۔ گیل نے پہلی ہی گیند پر چھکا مارا اور دوسری گیند پر سنگل لیا جب کہ مینک نے تیسری اور چوتھی گیند پر چوکے مارکر میچ ختم کردیا۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK