Inquilab Logo

پی وی سندھو کا فاتحانہ آغاز، سائنانہوال ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئیں

Updated: March 19, 2021, 12:04 PM IST | Agency | New Delhi

عالمی چمپئن پی وی سندھو نے آل انگلینڈ اوپن چمپئن شپ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے جبکہ سائنا نہوال پہلے راؤنڈ کے میچ کے دوران ریٹائر ہرٹ ہوگئیں۔

PV Sindhu.Picture:INN
پی وی سندھو۔تصویر :آئی این این

 نئی دہلی،(ایجنسی):عالمی چمپئن پی وی سندھو نے آل انگلینڈ اوپن چمپئن شپ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے جبکہ سائنا نہوال پہلے راؤنڈ کے میچ کے دوران ریٹائر ہرٹ ہوگئیں۔اپنے پہلے دور کے مقابلے میں پی وی سندھو نے ملائیشیا کی سونیا چیہ کو ۱۱۔۲۱،۱۷۔۲۱؍ سے شکست دی۔ وہیں دوسری جانب لندن اولمپک میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال اپنے پہلے راؤنڈ کے مقابلے میں سوئزرلینڈ کی میا بلڈفیلڈ کے خلاف زخمی ہونے کے سبب ہٹ گئیں۔جس وقت سائنا نے میچ چھوڑا اُس وقت وہ ۸۔۲۱ ؍اور ۴۔۱۰؍سے پیچھے تھیں۔  مردوں کے سنگلز مقابلوں میں ہندوستان کے ایچ ایس پرنئے، لکشیہ سین، سمیر ورما اور سائی پرنیت نے دوسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK