Inquilab Logo

کوالیفائر:پرتگال اور آئرلینڈ کا میچ ڈرا، سویڈن کی ہار سے اسپین کو فائدہ

Updated: November 13, 2021, 1:34 PM IST | Agency | Madrid

پرتگال اور آئرلینڈ کا میچ بغیر گول کے ڈرا۔جارجیا کے ہاتھوں سویڈن کی صفر۔۲؍ سے شکست۔ گروپ بی میں اسپین ٹاپ پوزیشن پر قابض

Cristiano Ronaldo.Picture:INN
کرسٹیانو رونالڈو۔ تصویر: آئی این این

 یورو زون میں فیفاورلڈ کپ کوالیفائر میں پرتگال اور آئرلینڈ کے درمیان مقابلہ بغیر گول کے ڈرا ہوگیا۔ جمعرات کو ہونےوالے میچ میں جارجیا کے ہاتھوں سویڈن کی شکست کے بعد اسپین کو فائدہ ہوا اور اس نے گروپ بی کے ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔ جارجیا نے سویڈن کو صفر۔۲؍ سے شکست دی۔  جمعرات کی دیر رات ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائر کے میچ میں پرتگال کی جانب سے اچھی کوششیں ہوئیں لیکن  اس کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو بھی گول کرنے میں ناکام رہے۔ آئرلینڈ نے اپنے گھریلو میدان پر اچھا فٹبال کھیلا  اور پرتگال کو پیچھے دھکیل دیا۔ میچ کے ۸۲؍ویں منٹ میں پرتگال کے دفاعی کھلاڑی پے پے کو ریڈکارڈ ملا اور وہ میدان سے باہر ہوگئے تھے۔پرتگال اس وقت گروپ اے سے پوائنٹ ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن پر ہے۔  گروپ بی کے میچ میں جارجیا نے اپنے گھریلو میدان پر اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے سویڈن جیسی مضبوط ٹیم کو صفر۔۲؍ سے شکست دے دی۔ اس فتح کے بعد سویڈن کو ۳؍پوائنٹس  کا نقصان ہوا لیکن اسپین کو اس سے فائدہ ہوا۔ جارجیا کی جانب سے کے کاوا راستکیلیا نے دونوں گول کئے۔  گروپ بی کے ٹیبل میں اسپین ۷؍میچو ںمیں ۱۶؍پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے۔ سویڈن دوسرے نمبرپر ہے اور اس کے ۷؍میچوں میں ۱۵؍پوائنٹس ہیں۔ یوروزون کے ہر گروپ سےٹاپ کی ۲؍ ٹیمیں ورلڈفائنلس کیلئے کوالیفائی ہوں گی۔ تیسرے نمبرپر یونان کی ٹیم ہے جس کے۷؍میچوں میں ۹؍پوائنٹس ہیں۔ ورلڈ کپ کوالیفائر کے دیگر میچوںمیں روس نے قبرص کو صفر۔۶؍ سے روند کر ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔ شمالی مقدونیا نے گروپ جے کے میچ میں صفر۔۵؍ سے ہرا دیا۔ لگزمبرگ نے آذربائیجان کو ۱۔۳؍ سے ہرا دیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK