Inquilab Logo

کوئنٹن ڈی کاک جنوبی افریقہ کے بہترین کرکٹر منتخب

Updated: July 06, 2020, 4:30 AM IST | Agency | Johannesburg

لارا وولوارٹ کو سال کی بہترین خاتون کرکٹراور یکروزہ کرکٹر قرار دیا گیا

De Kock - Pic : INN
کوئنٹن ڈی کاک ۔ تصویر : آئی این این

 وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک سنیچر کے روز ورچوئل اعزاز تقریب میں جنوبی افریقہ سال کے بہترین کرکٹر منتخب کئے گئے۔ انہیں اس سال کابہترین ٹیسٹ  کرکٹر کا بھی خطاب ملا جبکہ لارا وولوارٹ کو سال کی بہترین خاتون کرکٹر اور ون ڈے کرکٹر کے خطاب سے سرفراز کیا گیا۔
 کوئنٹن ڈی کاک سال کے بہترین کرکٹ کھلاڑی کا خطاب دوسری مرتبہ جیتنے والے جنوبی افریقہ کے چھٹے کھلاڑی بنے ہیں۔ اس سے پہلے مکھایا انتنی ، کگیسو ربادا، ہاشم آملہ، اے بی ڈی ویلیئرس  اور جیکس کیلس نے ۲۔۲؍ مرتبہ یہ خطاب جیتا تھا۔ 
 لونگی اینیگیڈی کو مردوں کے زمرے میں سب سے بہترون ڈے کرکٹر اور ٹی ۲۰؍ کرکٹر کا ایوارڈ ملا۔ انگلینڈ کے خلاف سیریزمیں ۵؍وکٹ لینے والے اینارچ نورتزے کو سال کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی کا ایوارڈ ملا۔ شبنم اسماعیل کو سال کی بہترین ٹی ۲۰؍ خاتون کھلاڑی منتخب کیا گیا جبکہ بائیں ہاتھ کی اسپنر نان کلولیکو کو ملابا سال کی بہترین ابھرتی ہوئی کھلاڑی قرار دی گئیں۔
 کرکٹ جنوبی افریقہ (سی ایس اے) کے کارگزار چیف ایگزیکٹیو افسر ڈی جیکس فال نے  کوئنٹن اور لارا  کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ  کوئنٹن ٹیسٹ کرکٹ کے بہترین وکٹ کیپر بلے باز ہیں  اور وہ آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں بھی بہترین کپتان ثابت ہوئے تھے ۔ جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو اس ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔فال نے کہا کہ۲۱؍ سالہ لارا کے پاس شاندار مستقبل ہے اور امید ہے کہ آئندہ سال آئی سی سی خاتون عالمی کپ میں وہ جنوبی فریقہ کے لئے اہم ثابت ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK