Inquilab Logo

رافیل ندال اور نوواک جوکووچ کوارٹر فائنل میں داخل

Updated: September 20, 2020, 12:35 PM IST | Agency | Rome

اٹالین اوپن میں اسپینی کھلاڑی نے دوسان لاجووچ کو شکست دی جبکہ جوکووچ نے کرزینووچ کو ہرادیا

Rafael Nadal - Pic : PTI
رافیل ندال ۔ تصور : پی ٹی آئی

دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی اور ٹاپ سیڈ یافتہ سربیا کے نوواک جوکووچ اور دفاعی چمپئن  اسپین کے رافیل ندال نے جمعہ کو مسلسل سیٹوں میں اپنے اپنے مقابلے  جیت کر اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔ 
 نوواک جوکووچ نے اپنے ہم وطن فلپ کرزینووچ کو ۶۔۷، ۳۔۶؍سے ہراد یا جبکہ رافیل ندال نے سربیا کے کھلاڑی دوسان لاجووچ کو۱۔۶، ۳۔۶؍ سے شکست دے کر آخری ۸؍  میں جگہ بنائی۔
 ۴؍ مرتبہ کے اٹلی کے اوپن چمپئن  نوواک جوکووچ نے مسلسل۱۴؍ ویں سال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا ہے۔ نوواک جوکووچ کی  اے ٹی پی ماسٹرس۱۰۰۰؍ ٹورنامنٹس میں ۶۱؍ میچوں میں۵۲؍ ویں جیت تھی۔ اس سال ۲۹؍ میچوں میں یہ ۲۸؍ویں جیت ہے۔ سربیائی جوکووچ کا اگلا مقابلہ جرمنی کے ڈومینک کوفر سے ہوگا۔
 اس سے قبل موسیتی  نے۳؍ مرتبہ کے گرینڈ سلیم چمپئن  اور دنیا کے سابق نمبر۳؍ کھلاڑی سوئزرلینڈ کے  اسٹانسلاس  واورنکا  کو پہلے راؤنڈ میں جاپان کے تجربہ کار کھلاڑی کیئی  نشیکوری کو دوسرے راؤنڈ میں شکست دی تھی۔ 
 رافیل نڈال کا آخری ۸؍ میں ارجنٹائنا کے ڈیگو شرواٹزمین سے مقابلہ ہوگا۔ چوتھی سیڈ یافتہ اٹلی کے ماتوو بیریٹنی نے اپنے ہم وطن کھلاڑی اسٹیفنو ٹریواگالیا کو شکست دے کر آخری ۸؍ میں جگہ بنائی ہے ان کا مقابلہ ناروے کے کیسپر روڈ سے ہوگا۔ کینیڈا کے ڈینس شاپووالوو اور گریگور دمترووف بھی کوارٹرفائنل میں پہنچ  گئے ہیں۔رافیل ندال نے کہاکہ یہ ٹورنامنٹ فرینچ اوپن کی تیاری کیلئے بہت اچھا ہے اور اس میں کھیل کر مجھے بہت خوشی ہورہی ہے۔ تقریباً ۶؍ماہ کے بعد کورٹ پر واپسی ہوئی ہے اور ٹینس کھیلنے میں مزہ آرہا ہے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK