Inquilab Logo

رافیل ند ال اے ٹی پی ٹور فائنلس کے سیمی فائنل میں داخل

Updated: November 21, 2020, 3:02 AM IST | London

دفاعی چمپئن یونان کے ستسپاس کو شکست دے کر اسپین کے اسٹار کھلاڑی نے سال کے آخری ٹینس ٹورنامنٹ کے آخری ۴؍میں جگہ بنائی۔

Rafael Nadal Photo: INN
رافیل ندال۔ تصویر: آئی این این

دنیا کے دوسرے نمبر کے کھلاڑی اسپین کے رافیل ندال نے دفاعی چمپئن یونان کے استیفانوس ستسپاس کو جمعرات کی رات ۳؍ سیٹوں میں ۴۔۶، ۶۔۴، ۲۔۶؍سے شکست دے کر سیزن کے آخری ٹینس ٹورنامنٹ اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلس کے گروپ لندن ۲۰۲۰ء سے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ ۲۰۰۵ء سے مسلسل ۱۶؍ویں بار اس ٹورنامنٹ میں کھیلنے والے۲۰؍گرینڈ سلیم خطابوں کے فاتح رافیل ندال نے اب تک ایک مرتبہ بھی یہ خطاب اپنے نام نہیں کیا ہے۔ رافیل ندال کو معلوم تھا کہ اگر وہ ستسپاس کے خلاف کامیابی حاصل نہیں کرتے ہیں تو انہیں ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑے گا لیکن انہوں نے دوسرا سیٹ ہارنے کے بعد فیصلہ کن سیٹ میں اپنے کھیل کا معیار بلند کرتے ہوئے دفاعی چمپئن کو ۲؍ گھنٹے ۵؍ منٹ میں ہرا دیا۔ اسپینی اسٹار چھٹی مرتبہ اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچے ہیں اور ان کا پہلی مرتبہ یہ خطاب جیتنے کا خواب برقرار ہے۔ 
 ندال کا اپنے گروپ میں ایک۔۲؍ کا ریکارڈ رہا اوروہ آسٹریلیا کے ڈومینک تھیم کے بعد گروپ میں دوسرے نمبر پر رہے ۔ تھیم کو اپنے آخری گروپ میچ میں روس کے آندرے ربولیف نے ہرادیا۔ اس شکست کے باوجود تھیم گروپ میں ٹاپ پر رہے۔ اب انہیں روس کے ڈینیل میدویدیف کے خلاف سیمی فائنل کا انتظار ہے۔ستسپاس اس شکست کے ساتھ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں اور اس سال کا اختتام انہوں نے۱۴۔۲۹؍ کے ریکارڈ کے ساتھ کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK