Inquilab Logo

دراوڑٹیم کو خود سے اوپر رکھنے والی ثقافت لے کر آئیں:راہل

Updated: November 17, 2021, 1:03 PM IST | Agency | Jaipur

ہندوستان کے نئے چیف کوچ راہل دراوڑ اپنے ساتھ ایک ایسی ثقافت لے کر آئیں گے جس میں کھلاڑی ٹیم کو اپنے سے اوپر رکھتے ہیں۔

KL Rahul .Picture:PTI
کے ایل راہل ۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان کے نئے چیف کوچ راہل دراوڑ اپنے ساتھ ایک ایسی ثقافت لے کر آئیں گے جس میں کھلاڑی ٹیم کو اپنے سے اوپر رکھتے ہیں۔ یہ ہندوستان کے نئے ٹی ۲۰؍ بین الاقوامی نائب کپتان لوکیش راہل کی سوچ ہے جو اسی ریاست کی ٹیم کرناٹک کے لیے کھیلتے ہیں جس کی دراوڑ نے نمائندگی کی تھی۔وہ انہیں تب سے جانتے ہیں جب سے وہ مختلف زمرے کے کرکٹ میں کھیل رہے تھے۔ راہل نے جے پور میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کے پہلے ٹی۲۰؍ بین الاقوامی میچ سے ۲؍ دن پہلے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ میں بہت خوش قسمت رہا ہوں کہ میں انہیں بہت طویل عرصے سے جانتا ہوں۔ ظاہری طورپر ایک نوجوان کھلاڑی کی حیثیت سے میں نے ان کا دماغ پڑھنے کی کوشش کی جس کے بعد میں نے کھیل کو بہتر طریقے سےسمجھا اور ان سے بات کرنے کے بعد بلے بازی کے فن کو بہت طریقے سے سمجھا۔ وہ بہت رحمد ل ہیں اور وہ ہم سبھی کے لیے مددگار رہے ہیں۔
 انہوں نے کہاکہ ظاہر ہے کہ جب سے انہوں نے کھیلنا بند کیا ہے، وہ کوچنگ میں الگ الگ ٹیموں سے منسلک ہوئے اور ملک بھر کے کھلاڑیوں کی مدد کررہے ہیں۔ اس لیے اس سیٹ اپ کے ساتھ ان کا ہم سے جڑنا، ہمارے لیے ان سے سیکھنے کا موقع ہے۔ ہم سبھی جانتے ہیں کہ دراوڑ کا ہندوستانی کرکٹ میں کتنا بڑا نام ہے اور انہوں نے ہمارے ملک کو کس طرح کی چیزیں کی ہیں۔ اس لیے یہ ہم سبھی کے لیے ان سے سیکھنے اور کرکٹرس کے طورپر بہتر کرنے کا ایک شاندار موقع ہوگا۔ کھیل کو بہترڈھنگ سے سمجھنے کا وقت اور اس کے پس منظر کو سمجھنا ہوگا۔ کے ایل راہل نے کہا کہ جب کوچنگ کی بات آتی ہے تو میں نے دراوڑ کے ماتحت ہندوستان  اے سیٹ اپ میں کچھ میچ کھیلے ہیں اور ہم نے یہاں سے ٹھیک پہلے ایک مختصر سی گفتگو کی ہے۔ وہ ایسے ہیں جو ٹیم کلچر بنانا پسند کرتے ہیں اور ایسا ماحول جہاں پر لوگ کرکٹرس کے طورپر بہتر ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ جب وہ کھیل رہے تھے تو وہ ہمیشہ ایک ٹیم مین رہے ہیں اور وہ اس طرح کی ثقافت کو یہاں بھی لانا چاہتے ہیں جہاں ہر کوئی ٹیم کو انفرادی اہداف سے آگے رکھتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK