Inquilab Logo

بٹلر کی بدولت راجستھان کاہمالیائی اسکور ،حیدرآباد کی ایک اورشکست

Updated: May 03, 2021, 4:12 PM IST | Agency | New Delhi

راجستھان رائلزکی ٹیم نے آئی پی ایل ۱۴؍میں سن رائزرس حیدرآباد کو۵۵؍رن سے شکست دے دی۔ جوس بٹلر کی شاندار سنچری ۔ حیدرآباد کے بلے باز اور گیندباز دونوں ناکام

Jos Buttler. Picture:INN
جوس بٹلر ۔تصویر :آئی این این

 سلامی بلے باز جوس بٹلر (۱۲۴؍رن) کی شاندار اور جارحانہ سنچری سے راجستھان رائلز نے سن رائزرس حیدرآباد کو اتوارکو یہاں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل میچ میںیکطرفہ انداز میں ۵۵؍ رن سے شکست دی۔ راجستھان نے ۲۰؍ اوور میں ۳؍ وکٹ پر۲۲۰؍ رن کا مضبوط اسکور بنایا جبکہ نئے کپتان کین ولیمسن کی کپتانی میں اتری حیدرآباد کی ٹیم ۸؍ وکٹ پر ۱۶۵؍ رن ہی بناسکی۔ راجستھان کی ۷؍ میچوں میں یہ تیسری جیت ہے۔دوسری طرف حیدرآباد کو ۷؍ میچوں میں چھٹی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے  ۔ اس سے قبل  سلامی بلے باز جوس بٹلر (۱۲۴؍رن) کی شاندار اور جارحانہ سنچری سے راجستھان رائلز نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف ۲۰؍ اوور میں ۳؍ وکٹ پر۲۲۰؍ رن کا مضبوط اسکور بنایا۔ بٹلر نے۶۴؍ گیندوں پر ۱۱؍چوکوں اور ۸؍ چھکوں کی مدد سے۱۲۴؍ رن کی شاندار اننگز کھیلی۔ سلامی بلے باز یشسوی  جیسوال (۱۲) کا وکٹ صرف۱۷؍ رن پر گرنے کے بعد بٹلر نے کپتان سنجو سیمسن کے ساتھ دوسرے  وکٹ کیلئے ۱۵۰؍ رن کی بڑی شراکت کی۔ سیمسن نے۳۳؍ گیندوں میں۴؍ چوکوں اور ۲؍چھکوں کی مدد سے ۴۸؍ رن بنائے اور۱۷؍ ویں اوور میں ٹیم کے اسکور ۱۶۷؍ رن پر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد بٹلر نے ریان پراگ (ناٹ آؤٹ ۱۵؍ رن) کے ساتھ تیسرے وکٹ کیلئے۴۲؍  رن کا اضافہ کرکے راجستھان کو۲۰۹؍ رن  تک پہنچا دیا۔ پراگ نے ۸؍ گیندوں پر  ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ  ۱۵؍رن اور ڈیوڈ ملر نے ۳؍گیندوں پر ایک  چھکے کی مدد سے۷؍ رن  بناکر  راجستھان کو۲۲۰؍ر ن تک  پہنچایا۔حیدرآباد کی جانب سے منیش پانڈے نے ۳۱، جانی بیریسٹو نے ۳۰، کپتان کین ولیمسن نے ۲۰، وجئے شنکر نے ۸، کیدار جادھو نے ۱۹، محمد نبی نے ۱۷، عبدالصمد نے ۱۰؍ رن بنائے۔ راشد خان صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ بھونیشور کمار ۱۴؍ رن اور سندیپ شرما  ۸؍رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ مستفیض الرحمان اور کرس مورس نے ۳۔۳؍ وکٹ لئے۔راہل تیاگی اور راہل تیوتیا کو ایک ایک وکٹ ملا۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK