Inquilab Logo

رام کمار، سمیت اور انکیتا نے یو ایس اوپن کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں سخت مقابلہ کیا

Updated: August 26, 2021, 12:01 PM IST | Agency | New York

رام کمار کو کوالیفائنگ راؤنڈ میں روس کے ڈونسکائے نے شکست دی۔ سمیت ناگل کو ارجنٹائنا کے پابلو نے ہراد یا۔ انکیتا ،جیمی لوئب سے ہار گئیں

Indian women`s tennis player Ankita Raina. Picture :INN
ہندوستان کی خاتون ٹینس کھلاڑی انکیتا رائنا ۔تصویر: آئی این این

:ہندوستانی ٹینس کھلاڑی رام کمار رام ناتھن ، سمیت ناگل اور انکیتا رائنا نے بدھ کو یو ایس ٹی اے بلی جین کنگ نیشنل  ٹینس سینٹر میں یو ایس اوپن کے سنگلز ۶۴؍ویں کوالیفائنگ راؤنڈ کے ابتدائی راؤنڈ میں ہارنے سے پہلے اچھا مظاہرہ کیا۔ 
 تینوں ہندوستانی کھلاڑیوں نے اپنے پہلے راؤنڈ کے میچوں میں ۳۔۳؍سیٹ  کھیلے۔ رام کمار نے اپنے روسی حریف ایوجینی ڈونسکائے سے ۲؍ گھنٹے۳۵؍ منٹ تک مقابلہ کیا  حالانکہ روس کے ڈونسکائے نے میچ میں۶۔۴، ۶۔۷، ۴۔۶؍ سے کامیابی حاصل کی۔ میچ میں  رام کمار نے۱۰؍ ایسس مارے لیکن ۱۲؍ ڈبل فالٹ  جبکہ ان کے مخالف نے ۴؍ ایسس مارے اور۵؍ ڈبل فالٹس  کئے۔اس لئے وہ فائدہ میں رہے۔ 
 رام کمار نے اپنی پہلی سروس پر۵۸؍ فیصد (۶۷/۱۱۵) رکھا، جبکہ ڈونسکائے  نے اپنی پہلی سروس۵۸؍فیصد (۶۴/۱۱۴) کے ساتھ حاصل کی۔ رام کمار نے ۸؍ میں سے ۲؍ اور ڈونسکائے نے ۵؍ میں سے دو بریک پوائنٹ جیتے۔رام کمار کو ڈونسکائے نے ہر محاذ پر مات دی ۔ 
 دوسری جانب ہریانہ کے جھجر کے رہنے والے سمیت ناگل نے ارجنٹائنا کے جوآن پابلو کو سخت ٹکر دی۔ ۲؍ گھنٹے ۲۲؍منٹ تک جاری رہنے والے اس سنسنی خیز مقابلے میں جوآن پابلو نے سمیت کو۵۔۷، ۶۔۴، ۳۔۶؍ سے شکست دی۔ جوآن پابلو اور سمیت دونوں نے میچ میں ۱۶؍ ڈبل فالٹ  کئے۔ سمیت نے ۴؍ ایسس بھی مارے اور وہ۱۱؍ میں سے ۲؍ جیتنے میں کامیاب رہے جبکہ جوآن ۴؍ میں سے ۳؍ بریک پوائنٹ جیتنے میں کامیاب رہے۔
 خواتین کے زمرے میں ہندوستان کی انکیتا رائنا کو ایک گھنٹے۵۶؍ منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں امریکی جیمی لوئب نے۳۔۶، ۶۔۲، ۲۔۶؍ سے شکست دی۔ انکیتا نے ۹؍ میں سے ۵؍ میں کامیابی حاصل کی جبکہ ان کی امریکی حریف نے۱۰؍  میں سے۶؍ بریک پوائنٹس جیتے۔ابھی چوتھے ہندوستانی کھلاڑی پرجنیش گنیشورن کا مقابلہ کینیڈا کے بریڈن شنور سے ہوگا۔ کورونا وبا کی وجہ سے کوالیفائنگ راؤنڈ  کے میچوں میں شائقین کو جانے کی اجازت نہیں ہے ، جبکہ مین ٹورنامنٹ میں شائقین کی ممانعت نہیں ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پہلے راؤنڈ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ۲۰؍ ہزار ڈالر کی انعامی رقم  دی جاتی  ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK