Inquilab Logo

جموں کشمیر نے کرناٹک کو۲۰۶؍ رن پر روکا

Updated: February 23, 2020, 10:33 AM IST | Agency | Jammu

عاقب نبی، مجتبیٰ یوسف اور کپتان پرویز رسول کے ۳۔۳؍ وکٹوں کی بدولت جموں و کشمیر نے سابق چمپئن کرناٹک کو رنجی ٹرافی کوارٹر فائنل کے تیسرے دن سنیچر كو پہلی اننگز میں ۲۰۶؍رن پر محدود کردیا۔

   جموں و کشمیر نے کرناٹک کو۲۰۶؍ رن پر روکا ۔ تصویر : آئی این این
جموں و کشمیر نے کرناٹک کو۲۰۶؍ رن پر روکا ۔ تصویر : آئی این این

 جموں : عاقب نبی، مجتبیٰ یوسف اور کپتان پرویز رسول کے ۳۔۳؍ وکٹوں کی بدولت جموں و کشمیر نے سابق چمپئن کرناٹک کو رنجی ٹرافی کوارٹر فائنل کے تیسرے دن سنیچر كو پہلی اننگز میں ۲۰۶؍رن  پر محدود کردیا۔ 
 جموں و کشمیر نے اسٹمپ تک ۲؍ وکٹ کے نقصان پر۸۸؍رن بنا لئے ہیں اور وہ پہلی اننگز میں۱۱۸؍ رن سے پیچھے ہے۔ جموں و کشمیر کے پاس موقع ہے کہ وہ کرناٹک جیسی مضبوط ٹیم پر برتری بنا کر اسے دباؤ میں پہنچا دے۔ شبھم کھجوریہ ۳۹؍رن  اور شبھم پنڈير۱۶؍ رن بنا کر کریز پر تھے۔ سوريانش رائنا ۱۲؍رن  اور هینن ملک۱۲؍  رن   بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس مقابلے میں بارش کی وجہ سے پہلے دن ۶؍ اوور کا کھیل ہو پایا تھا جس میں کرناٹک نے ۲؍ وکٹوں کے نقصان پر۱۴؍ رن بنائے تھے۔ دوسرے دن کوئی کھیل نہیں ہوا۔ تیسرے دن کرناٹک کی اننگز۲۰۶؍ رن پر سمٹ گئی۔ كرشنامورت سدھارتھ نے ۱۸۹؍رن  گیندوں پر ۹؍ چوکوں کی مدد سے۷۶؍ رن بنائے۔ منیش پانڈے نے۳۷؍ اور سرینواس شرت نے۲۶؍ رن بنائے۔ نبی نے۴۵؍ رن پر ۳؍وکٹ، یوسف نے ۴۵؍رن پر ۳؍ وکٹ، رسول نے ۳۶؍ رن پر ۳؍ وکٹ اور عابد مشتاق نے ۲۳؍رن پر ایک وکٹ لیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK