Inquilab Logo

ریئل میڈرڈ فٹبال کلب لالیگا کی ٹاپ پوزیشن پرقابض

Updated: January 28, 2020, 12:00 PM IST | Agency | Valladolid

اسپینش لیگ لالیگا میں ریئل میڈرڈ فٹبال کلب کو بارسلوناکی شکست سے فائدہ ہواہے اور وہ ٹاپ پوزیشن پر قابض ہو گیا ہے۔ اتوار کی دیر رات ہونے والے میچ میں ویلاڈولڈ کو ریئل میڈرڈ نے صفر۔ایک سے شکست دے دی۔

رئیل میڈریڈ ۔ تصویر : آئی این این
رئیل میڈریڈ ۔ تصویر : آئی این این

 ویلاڈولڈ : اسپینش لیگ لالیگا میں ریئل میڈرڈ فٹبال کلب کو بارسلوناکی شکست سے فائدہ ہواہے اور وہ ٹاپ پوزیشن پر قابض ہو گیا ہے۔ اتوار کی دیر رات  ہونے والے میچ میں  ویلاڈولڈ کو ریئل میڈرڈ نے صفر۔ایک سے شکست دے دی۔ خیال رہے کہ اس سے ایک روز قبل لالیگا کی  ٹاپ پوزیشن پر قابض  بارسلونا فٹبال کلب کو ویلنشیا کے ہاتھوں صفر۔۲؍ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس کا فائدہ براہ راست  ریئل میڈرڈ فٹبال کلب کو ہوگا۔
 اس  فتح کے ساتھ ہی ریئل میڈرڈکے ۲۱؍ میچوں میں ۴۶؍پوائنٹس ہوگئے ہیں اوروہ ٹاپ پوزیش پر ہے۔ بارسلونا کی شکست کے بعد  ۲۱؍ میچوں میں ۴۳؍پو ائنٹس ہوگئے ہیں اور دوسری پوزیشن پر آگئی ہے۔ ان دونوں کے درمیان ۳؍ پوائنٹس کا فرق آگیاہے۔ حالانکہ ریئل میڈرڈ کو اگلے میچ میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ سے مقابلہ کرناہے۔ یہ مقابلہ ریئل میڈرڈ کے میدان پر ہوگا۔ گزشتہ ۱۶؍ہفتوں سے کوچ زین الدین زیدان کی ٹیم ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کررہی تھی۔ میچ کا فُل ٹائم ہونے میں ابھی ۱۲؍منٹ باقی تھے کہ اس وقت ناچو نے اہم گول کرکے ریئل میڈرڈکو صفر۔ ایک کی برتری دلائی جو میچ ختم ہونے تک برقرار رہی۔ ریئل میڈرڈ کو اس فتح سے ۳؍ پوائنٹس ملے اور وہ ٹاپ پوزیشن پر قابض ہوگیا۔
 ریئل میڈر ڈ کیلئے یہ فتح اس لئے بھی اہم کیونکہ اس کے اسٹار کھلاڑی کریم بینزیما، ایڈین ہیزارڈ اورگریتھ بیل اس وقت ٹیم سے باہر ہیں اوران کی غیرموجودگی میں زیدان کی ٹیم بہت اچھا کھیل رہی ہے۔اس سے پہلے بھی ریئل کی ٹیم سیویلا کو ایک کے مقابلے ۲؍گول سے ہرایاتھا۔ 
 بارسلونا اور ویلنشیا کے میچ میں آخرالذکر ٹیم نے اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا۔ میچ کے خود کش گول نے بارسلوناکی شکست میں اہم رول ادا کیا۔ میچ کے دونوں گول دوسرے ہا ف ہوئے۔ پہلاگول بارسلونا کے جورڈی البا نے کیا لیکن انہوں نے گیند حریف ٹیم کے گول میں نہیں بلکہ اپنے ہی گول میں ڈال دی اور ویلنشیا کو صفر۔ایک کی برتری دلائی۔ اس کے بعد میچ کے ۷۷؍ویں منٹ میں میکسی گومیز نے فیران ٹوریس کی مدد سے ٹیم کیلئے دوسراگول کیا۔ اس گول کے بعد بارسلونا نے اپنی شکست قبول کر لی ۔ ویلنشیا کے خلاف ہونے والے میچ میں   اس کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی اور انٹوئین گریزمین بھی ٹیم میں موجود تھے۔ اس کے باوجود ٹیم کو شکست کا سامنا کرناپڑا تھا۔ بارسلونا فٹبال کلب کا اگلا مقابلہ لیوانتے فٹبال کلب سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK