• Tue, 09 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ریئل میڈرڈ کی گھریلو میدان پر پہلی شکست، سیلٹا ویگو نے ہرادیا

Updated: December 09, 2025, 1:20 PM IST | Agency | Madrid

ریئل میڈرڈ کو ۹؍ کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کی بھاری قیمت چکانی پڑی اور وہ ہسپانوی فٹ بال لیگ لا لیگا میں سیلٹا ویگو کے خلاف اپنے ہوم گراؤنڈ پر دوصفرسے ہار گیا۔

Williot Swedberg scored 2 goals for his team Celta Vigo. Picture: INN
سویڈبرگ نے اپنی ٹیم سیلٹا ویگو کےلئے ۲؍گول کئے۔ تصویر:آئی این این
ریئل میڈرڈ کو ۹؍ کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کی بھاری قیمت چکانی پڑی اور وہ ہسپانوی فٹ بال لیگ لا لیگا میں سیلٹا ویگو کے خلاف اپنے ہوم گراؤنڈ پر دوصفرسے ہار گیا۔ ریئل میڈرڈ کی اپنے ہوم گراؤنڈ سینٹیاگو برنابیو اسٹیڈیم میں اس سیزن میں تمام مقابلوں میں یہ پہلی شکست ہے۔ اس سے وہ بارسلونا سے خطاب کی دوڑ میں بھی پیچھے ہو گیا ہے۔
ریئل میڈرڈکے خلاف دوسرے ہاف کے شروع میں ہی سیلٹا ویگو کے کھلاڑی سویڈبرگ نے ۵۳؍ویں منٹ میں گول کردیا۔ اس کے بعد اس کے ۲؍ کھلاڑیوں فران گارسیا اور الواروکیریراس کو ریڈ کارڈ دکھائے گئے جس کی وجہ سے انہیں میدان چھوڑنا پڑا۔ وہیں میڈرڈ کے بینچ پر بیٹھے کھلاڑی اینڈرک کو بھی شکایت کرنے پر ریڈ کارڈ دکھایا گیا۔ ویلیٹ سویڈبرگ نے ۵۳؍ویں منٹ میں پنالٹی اسپاٹ کے قریب سے ایک بہترین فلک کے ذریعے سیلٹا ویگو کے لئے پہلا گول کیا تھا۔
ریئل میڈرڈ نے ۶۴؍ویں منٹ میں گارسیا کو اور اسٹاپج ٹائم میں کیریراس کو کھو دیا۔ میڈرڈ کے ۹؍کھلاڑیوں تک سمٹ جانے کے کچھ ہی دیر بعد سویڈبرگ نے ایک اور گول کر کے سیلٹا ویگو کی جیت یقینی بنا دی۔انہوںنے اپنا اور ٹیم کا دوسرا گول کھیل کے آخری لمحات میں اسٹاپیج ٹائم میں کیا۔اس شکست سے ریئل میڈرڈ کی ٹیم بارسلونا سے ۴؍ پوائنٹس پیچھے ہو گئی ہے۔  واصح رہے کہ بارسلونا نے سنیچرکو ریئل بیٹس پر ۳۔۵؍سے فتح حاصل کی تھی۔ ریئل میڈرڈ تیسرے نمبر پر موجود ولا ریئل سے صرف ایک پوائنٹ آگے ہے، جس کے پاس ایک اضافی میچ باقی ہے۔
کرسٹل  پیلس کی ساتویں فتح
کرسٹل پیلس نے انگلش پریمیر لیگ کے ایک میچ میں سخت مقابلے کے بعد فلہم کودوایک  گول سے ہرا دیا۔ کرسٹل پیلس کی یہ لیگ میں ساتویں فتح ہے۔کریون کاٹیج، لندن کے مقام پر کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں کرسٹل پیلس اور فلہم کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں کرسٹل پیلس کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد حریف فلہم کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں ۲؍گول سے ہرا دیا۔ کرسٹل پیلس کی جانب سے ایڈی نکتیاہ اور مارک گوہی نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی ۔یہ کرسٹل پیلس کی لیگ میں ساتویں فتح ہے اور وہ ۲۶؍ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر موجود ہے ۔ میچ میں فلہم کی ٹیم کی جانب سے واحد گول ہیری ولسن نے میچ کے ۳۸؍ ویں منٹ پر اسکور کیا۔ واضح رہے کہ آرسنل کی ٹیم سب سے زیادہ ۳۳؍ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر  اب بھی برقرار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK