Inquilab Logo

ریئل کی بارسلونا پر ۴؍پوائنٹس کی برتری

Updated: July 04, 2020, 3:04 AM IST | Madrid

ریئل میڈرڈ فٹبال کلب کو گیٹافے کو شکست دینے کیلئے جدوجہد کرنی پڑی۔

Real Madrid players celebrate. Photo: INN
رئیل میڈرڈ کے کھلاڑی جشن مناتے ہوئے۔تصویر: آئی این این

اسپینش لیگ لالیگا میں ریئل میڈرڈ کم گول کے فرق کے ساتھ کامیابی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ جمعرات کی رات ہونےو الے میچ میں ریئل میڈرڈ کو گیٹافے کو شکست دینے کیلئے جدوجہد کرنی پڑی اور اس نے یہ میچ صفر۔ ایک سےجیت لیا۔ اس فتح کے بعد لالیگا میں ریئل میڈرڈ نے بارسلونا فٹبال کلب کو ۴؍پوائنٹس پیچھے کردیا ہے اور وہ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔ ۳۳؍میچ مکمل ہونے کے بعد ریئل میڈرڈ کے ۷۴؍ پوائنٹس ہوگئے ہیں اوربارسلونا کے اتنے ہی میچوں میں ۷۰؍پوائنٹس ہیں ۔ بارسلونا کو اپنے مسلسل میچ ڈرا ہونے کی وجہ سے پوائنٹس کا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے اور پچھلے میچ میں اسے ایٹلیٹیکو میڈرڈ سے ۲۔۲؍سے ڈرا کھیلنا پڑا تھا۔ 
 جمعرات کی دیررات ہونےو الے میچ میں گیٹافے کے کھلاڑیوں نے ریئل کے کھلاڑیوں کو گول کرنے سے روکے رکھا تھااور انہیں کوئی موقع نہیں دیا۔ لیکن میچ کے آخری حصے میں فاؤل کرنے کی پاداش میں ریئل میڈرڈ کو ایک پنالٹی ملی اور اس کے کپتان سرجیور راموس نے اسے گول میں تبدیل کرکے اسکور صفر۔ ایک کردیا۔ میچ کے آخر تک یہی اسکور برقرار رہااور ریئل میڈرڈ نے ۴؍پوائنٹس کی برتری حاصل کرلی۔ اب سیزن ختم ہونے کیلئے ۵؍میچ باقی ہیں اور بارسلونا اپنی طرف سے پورا زور لگادے گی۔
 میچ کے بعد ریئل کے کپتان سرجیو راموس نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ میں نے ٹیم کیلئے اہم پنالٹی پر گول کیا۔ اس میچ کے بعد ہمارا واحد مقصد ہر میچ میں کامیابی ہےکیونکہ بارسلونا بھی خطاب حاصل کرنے کیلئے پوری کوشش کرے گا اور اس کیلئے وہ ہر میچ جیتنا چاہےگا۔ انہوں نے کہاکہ اس میچ میں گیٹافے نے اچھا فٹبال کھیلا ۔ 
 دیگر میچوں میں ایبار کو اوساسونا فٹبال کلب کے ہاتھوں صفر۔۲؍ سے شکست ہوئی۔ اوساسونا کیلئے دونوں گول روبین گارشیا نے کئے۔ دیگر ایک میچ میں ریئل سوسائیڈیڈ نے ایسپینول کو ایک کے مقابلے ۲؍گول سے شکست دے دی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK