Inquilab Logo

ریئل کا میچ ڈرا ہونے سے ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی برتری میں اضافہ

Updated: April 20, 2021, 12:20 PM IST | Agency | Madrid

لالیگا میں ریئل میڈرڈ اور گیٹافے کامیچ بغیر گول کے ڈرا۔ ریئل میڈرڈ کو ۲؍ پوائنٹس کا نقصان

Karim Benzema. Picture:INN
کریم بینزیما ۔تصویر :آئی این این

 اسپینش لیگ لالیگا میں ریئل میڈرڈ فٹبال کلب اور گیٹافے فٹبال کلب کا میچ بغیر گول کے ڈراہوگیا جس سے ایٹلیٹیکو میڈرڈ فٹبال کلب نے چین کا سانس لیا کیونکہ ان دونوں کلبوں کے درمیان پہلے ایک پوائنٹ کا فرق تھا لیکن اب ۳؍پوائنٹس کافرق ہوگیاہے۔ ایٹلیٹیکومیڈرڈ  نے ایبار کو شکست دےکر ۳؍ پوائنٹس حاصل کئے۔ ریئل میڈرڈ نے گزشتہ ۳؍میچوںمیں بہت اچھا مظاہرہ کیا تھا۔ چمپئن لیگ میں اس نے لیورپول فٹبال کو ہراکر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا ۔ دوسری طرف لالیگا میں ایل کلاسیکو کے میچ میں بارسلونا  فٹبال کلب کو ایک۔۲؍ سے ہراکر ایٹلیٹیکو سے پوائنٹس کا فاصلہ کم کیا تھا لیکن اتوار کی رات  ہونے والے میچ کے بعد یہ فرق پھر بڑھ گیا ہے۔ اس میچ میں کریم بینزیما کو متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے موقع دیا گیا تھا اور ریئل  کاحملہ اچھا نہیں تھا۔  دوسری طرف ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے ایبار کو صفر۔۵ ؍ سے روند دیا۔  اس میچ میں ایٹلیٹیکو کی جانب سے اینجل کوریا  اور مارکوس لورینٹے نے ۲۔۲؍گول کئے۔ ان دونوں کے علاوہ یانک کراسکو نے ایک گول کیا اور ٹیم کا اسکور صفر۔۵؍  کرنے میں اہم تعاون کیا۔ اس فتح کے بعد ایٹلیٹیکو نے لالیگا کے ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن برقرار رکھتے ہوئے ریئل  میڈرڈ سے ۳؍پوائنٹس کی برتری حاصل کرلی ہے۔ ایٹلیٹیکو کے ۳۱؍میچوں میں ۷۰؍ پوائنٹس ہوگئے ہیں جبکہ ریئل میڈرڈ کے اتنے ہی میچوں میں ۶۷؍پوائنٹس ہیں۔ بارسلونا کلب کے ۳۰؍ میچوں میں ۶۵؍پوائنٹس ہیں۔میچ کے بعد ریئل میڈرڈ کے کوچ زین الدین زیدان نے کہاکہ اتوار کی رات کے کھیل سے میں خوش نہیں ہوں۔ حالانکہ کھلاڑیوں نے گیٹافے کو شکست دینے کی کوشش کی لیکن اب کوشش سے کام نہیں چلے گا اور کھلاڑیوں کو ہر میچ جیتنا ہوگا کیونکہ اب سیزن کا آخری اور فیصلہ کن مرحلہ شروع ہوچکا ہے۔  زیدان نے مزید کہاکہ میں نے اس میچ میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا تھا لیکن وہ اچھا کھیلنے میں ناکام رہے ۔ وہ میری امیدوں پر کھرے نہیں اترے اور انہیں اگلے میچوں میں موقع دینے کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ خیال رہے کہ ریئل میڈر ڈ نے پچھلے ہی ہفتے  لیورپول کو چمپئن لیگ کے کوارٹر فائنل میں باہر کردیاتھا اور اس سے قبل بارسلوناکو ایل کلاسیکو کے میچ میں شکست دے کر لالیگا خطاب جیتنے کی امید جگائی تھی۔ لیکن اتوار کی رات کے میچ کے بعد ایک بارپھر  ایٹلیٹیکو کے خطاب جیتنے کی امید نظرآرہی ہے۔ ابھی سیزن ختم ہونے میں ۷؍میچ باقی ہیں اور یہاں سے کوئی کلب پوائنٹس گنوانے کے  بارے میں نہیں سوچے گا۔ اتوار کی ہی را ت  لالیگا میں ویلا ریئل نے لیوانتے فٹبال کلب کو ایک کے مقابلے ۵؍گول سے شکست دے کر ۳؍پوائنٹس حاصل کرلئے۔   

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK