Inquilab Logo

کریم بینزیما اور وینشیس جونیئر کی بدولت ریئل کی سیویلا پر دلچسپ فتح

Updated: November 30, 2021, 12:54 PM IST | Agency | Madrid

ریئل میڈرڈ نے سیویلا کو ۱۔۲؍ سے ہرا دیا۔ لیگ کے ٹیبل میں سرفہرست۔ کریم بینزیما نے پہلے اور وینشیس جونیئر نے دوسرے ہاف میں گول کیا

Karim Benzema. Picture:INN
کریم بینزیما ۔ تصویر: آئی این این

اسپینش لیگ لا لیگا کے میچ میں  ریئل میڈرڈ فٹبال کلب نے سیویلا کو ۱۔۲؍ سے شکست دے کر ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی۔ اس میچ میں کریم بینزیما  اور وینشیس جونیئر نے اپنی ٹیم کی جانب سے ایک ایک گول کیا۔ اس جیت کے بعد ریئل میڈرڈ کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں اوراس کے کھلاڑی بھی اچھی کارکردگی کرنے میں پیش پیش ہیں۔  اتوار کی دیر رات ہونے والے میچ میں ریئل کے کھلاڑیوں نے اپنے گھریلو میدان  سینٹیاگو برنابیو میں شروعات ہی سے حملے جاری رکھے لیکن اسے اتنا فائدہ نہیں ہوا جبکہ سیویلا نے ۱۲؍ویں منٹ میں ہی میچ کا  پہلا گول کردیا۔ رافا میرنے ٹیم کو صفر۔ ایک کی برتری دلائی۔ اس گول کے باوجود ریئل کی ٹیم دباؤ میں نہیں آئی اور اس نے اپنا جارحانہ کھیل جاری رکھا ۔ اس کا فائدہ اسے فرسٹ ہاف میں ہی ہوا اور اس کے اسٹار کھلاڑی کریم بینزیما نے ۳۲؍ ویں منٹ میں ٹیم کیلئے پہلا گول کرکے اسکور  ایک ایک گول سے برابر کردیا اور ریئل کو میچ میں لوٹا دیا۔  میچ کے دوسرے ہاف میں سیویلا کے  دفاعی کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی پیش کی اور انہوں نے ریئل کے کھلاڑیوں کو گول کرنے سے روکے رکھا۔ اس کے باوجود ریئل کے کھلاڑی وینشیس جونیئر نے ۸۷؍ویں منٹ میں ٹیم کیلئے فاتحانہ گول کیا۔ میچ کی آخری وہیسل تک اسکور  ۱۔۲؍ رہا اور ریئل نے ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔  اس فتح کے ساتھ ہی ریئل میڈرڈ نے پوائنٹ ٹیبل میں اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے  اور اس کے ۱۴؍ میچوں میں ۳۳؍پوائنٹس ہوگئے ہیں۔  اس کے بعد ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم ہے جس کے ۱۴؍میچوں میں ۲۹؍پوائنٹس ہیں۔ اس شکست کے باوجود سیویلا ٹیبل میں چوتھے نمبرپر ہے اور اس کے ۱۴؍میچوں میں ۲۸؍پوائنٹس ہیں۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK