Inquilab Logo

قطر میں ہونے والا فیفا عالمی کپ ہر لحاظ سے شاندار ہوگا : روبی فالر

Updated: January 14, 2021, 10:28 AM IST | Agency | Doha

لیورپول فٹبال کلب کے سابق اسٹرائیکر روبی فالر قطر میں ۲۰۲۲ء میں ہونے والے فیفا عالمی کپ کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ قطر عالمی کپ ہر لحاظ سےشاندار اور زبردست ہوگا۔

Picture.Picture :INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

لیورپول فٹبال کلب کے سابق اسٹرائیکر روبی فالر قطر میں ۲۰۲۲ء میں ہونے والے فیفا عالمی کپ کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ قطر عالمی کپ ہر لحاظ سےشاندار اور زبردست ہوگا۔ قطر نے ایشیا میں دوسری مرتبہ اور مشرق وسطیٰ میں پہلی مرتبہ ہونے والے اس انعقاد کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی اور عالمی معیار کی سہولیات  سے لیس شاندار اسٹیڈیم بنائے گئے ہیں جو ابھی سے فٹبال شائقین کو اپنی طرف راغب کرنے لگے ہیں۔قطر نے ورلڈ کپ کے لئے ۸؍اسٹیڈیم تیار کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اور ان میں سے ۴؍ کا افتتاح ہوچکا ہے۔ باقی پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔ ان اسٹیڈیم کے ذریعے قطر شائقین کے لئے ایک عظیم تجربے کا وعدہ کر رہا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ۲۰۲۲ء کا ورلڈ کپ  قطر کورونا کی وبا کے بعد منعقد ہونے والے اہم کھیل اسپانسرس میں سے ایک ہوگا۔قطر ورلڈ کپ کئی لحاظ   سے منفرد اور انوکھا ہوگا اور روبی فالر کا یہ بھی خیال ہے کہ یہ کھلاڑیوں اور شائقین کے لئے ایک بہت بڑا ایونٹ ہوگا۔ انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) میں ایس سی ایسٹ بنگال کی کوچنگ کرنے والے فالر نے کہا ’’مجھے سچ میں یقین ہے کہ قطر میں ورلڈ کپ بہت شاندارہوگا۔‘‘ ہمیشہ سے ہی  قطر کے بہت سارے نقاد رہے ہیں ، لیکن فالر کا خیال ہے کہ مشرق وسطیٰ کا یہ ملک دو سال سے بھی کم عرصے میں ایک شاندار ورلڈ کپ کا انعقاد کرکے اپنے تمام ناقدین کو خاموش کردے گا۔روبی فالر نے کہا’’سب کی نگاہ ان پر ہے۔ لوگ چاہیں گے کہ وہ ناکام ہوجائیں لیکن مجھے یقین نہیں ہے کہ وہ ناکام ہوں گے۔ میرے خیال میں وہ ایک زبردست انعقاد کریں گے اور اس ورلڈ کپ کو کبھی نہ فراموش کرنے والا تجربہ بنائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی وہ بہت سارے لوگوں کو غلط ثابت کردیں گے۔ ‘‘

liverpool Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK