Inquilab Logo

رابرٹ لیوانڈوسکی جرمن لیگ میں۲۵۰؍گول کرنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے

Updated: December 18, 2020, 1:43 PM IST | Agency | Munich

اسٹار اسٹرائیکر رابرٹ لیوانڈوسکی کے ۲؍گول کی بدولت بائرن میونخ نے گزشتہ رات کھیلے جانے والے مقابلےمیں وولسبرگ کو ایک کے مقابلے ۲؍گول سے ہرادیا۔

Robert Lewandowski.Picture :INN
رابرٹ لیوانڈوسکی ۔ تصویر:آئی این این

 اسٹار اسٹرائیکر رابرٹ لیوانڈوسکی کے ۲؍گول کی بدولت بائرن میونخ نے گزشتہ رات کھیلے جانے والے مقابلےمیں وولسبرگ کو ایک کے مقابلے ۲؍گول سے ہرادیا۔۲؍گول کی بدولت لیوانڈوسکی جرمن لیگ میں ۲۵۰؍گول کرنے والے تیسرے کھلاڑی بھی بن گئےلیوانڈوسکی نے جارڈ میولر اور کلاز فشر کے بعد یہ مقام حاصل کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ رابرٹ لیوانڈوسکی نےوولسبرگ کے خلاف گزشتہ ۲۰؍ مقابلوں میں ۲۳؍گول کئے ہیں۔رابرٹ لیوانڈوسکی نے ۲۵۰؍گول کرنے کیلئے ۳۳۲؍میچ کھیلے ہیں۔ جہاں تک فشر کی بات کی جائے تو انہوںنے ۴۶۰؍میچ جبکہ میولر نے ۲۸۴؍میچ کھیلے تھے۔واضح رہے کہ رابرٹ لیوانڈوسکی بائرن میونخ کے ساتھ ۲۰۱۴ء میں جڑے تھے۔اس سے قبل وہ جرمن کلب بوروشیا ڈارٹمنڈ کےلئے کھیلتے تھے۔لیوانڈوسکی نے بائرن میونخ کیلئے بنڈس لیگا میں ۲۰۱؍میچ کھیلتے ہوئے ۱۷۷؍گول کئے جبکہ ڈارٹمنڈ کےلئے کھیلتے ہوئے انہوںنے ۱۳۱؍مقابلوں میں ۷۴؍ گول کئے تھے۔ واضح رہے کہ رابرٹ لیوانڈوسکی نے ۱۹۔۲۰۲۰ء سیزن میں بائرن میونخ کو اپنے دم پر چمپئن لیگ کا خطاب بھی دلانے میں اہم رول ادا کیا تھا۔انہوںنے بائرن کےلئے کھیلتے ہوئے گزشتہ سیزن میں سبھی لیگ اور کپ مقابلوں میں۵۵؍گول کئے تھے اور وہ ٹاپ اسکورر بھی رہے تھے۔بائرن میونخ نے گزشتہ سیزن میں چمپئن لیگ کے علاوہ بنڈس لیگا اور جرمن کپ بھی اپنے نام کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK