Inquilab Logo

روہت شرما اور نودیپ سینی آخری الیون میں شامل

Updated: January 07, 2021, 11:47 AM IST | Agency | Sydney

ٹیم انڈیا نے جمعرات سے آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لئے بلے باز روہت شرما اور تیز گیندباز نودیپ سینی کو آخری الیون میں شامل کرلیا ہے۔

Rohit Sharma.Picture :INN
روہت شرما۔ تصویر:آئی این این

ٹیم انڈیا نے جمعرات سے آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لئے بلے باز  روہت شرما اور تیز گیندباز نودیپ سینی کو آخری الیون میں شامل کرلیا ہے۔ روہت چوٹ کی وجہ سے پہلے ۲؍ ٹیسٹ کے لئے ٹیم میں شامل نہیں تھے لیکن فٹ ہونے اور قرنطین کی مدت پوری کرنے کے بعد انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔  روہت کو اوپنر مینک اگروال کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ سینی کو امیش یادو کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو انجری کے سبب سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔ سینی تیسرے ٹیسٹ سے اپنے ٹیسٹ کریئر کا آغاز کریں گے۔ سینی  ڈییبو  کرنے والے۲۹۹؍ ویں کھلاڑی ہوں  گے۔ اس سے قبل میلبورن کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اوپنر شبھمن گل اور تیز گیندباز محمد سراج نے اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا اور ہندوستان کے لئے ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے بالترتیب۲۹۷؍ ویں اور۲۹۸؍ ویں کھلاڑی بن گئے تھے۔ روہت ۲۰۱۹ء کے بعد ٹیسٹ کھیلنے والے ہیں۔ سڈنی ٹیسٹ کے لئے ہندوستانی ٹیم مندرجہ ذیل ہے۔روہت شرما ، شبھمن گل ، چتیشور پجارا ، اجنکیا رہانے (کپتان) ، ہنوما وہاری ، رشبھ پنت (وکٹ کیپر) ، رویندر جڈیجا ، روی چندرن اشون ، جسپریت بمراہ ، نودیپ سینی اور محمد سراج شامل ہیں 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK