Inquilab Logo

ٹیم کے ہر کھلاڑی نے اچھا فائٹ بیک کیا: روہت شرما

Updated: April 15, 2021, 11:03 AM IST | Agency | Chennai

ممبئی کے کپتان نے کہا: کولکاتا کو ہرانے سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور یہ ہمیں آگے بڑھنے میں مدد کرے گا

Rohit Sharma.Picture:INN
روہت شرما۔تصویر :آئی این این

  کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کے خلاف یہاں منگل کو آئی پی ایل ۲۰۲۱ءکے ۵؍ویں میچ میں زبردست واپسی کی بدولت میچ جیتنے کے بعد ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے کہاکہ ٹیم کے ہر کھلاڑی نے اچھافائٹ بیک کیا، جس نے ٹیم کو ہارتا ہوا میچ جتایا۔
 روہت نے کہاکہ اکثر اس طرح کا میچ دیکھنے کو نہیں ملتا۔ اس میچ سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور یہ ہمیں آگے بڑھنے میں مدد کرے گا۔ کے کے آر نے پاور پلے میں شاندار بلے بازی کی اور راہل چہر آئے اور ہمیں درمیان   میں اہم وکٹ دلائے۔ کرونال پانڈیا کا بھی آخری اوور میں گیندبازی میں اہم کردار تھا۔یہ پوری ٹیم کی کوشش تھی اور تمام گیندبازوں کے سر اس کا سہرہ جاتا ہے۔ بلے باز کے طورپر آپ کو یہاں اسکوربورڈ چلاتے رہنا ہوگا حالانکہ چنئی کی پچ پر آپ پہلی ہی گیند سے ہٹ نہیں کرسکتے۔کپتان نے ساتھ ہی کہا کہ شاٹ لگانے کے لئے آپ کو پہلے منصوبہ بنانا ہوگا۔ ہم نے ۱۵۔۲۰؍ رن کم بنائے۔ ہمیں آخری اوورس میں اچھی بلے بازی کرنی چاہئے تھی۔ ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ ہمیں آخری اوورس میں کیسے بلے بازی کرنی ہے۔ سوریہ کمار یادو نے اپنے  فارم کو اچھی طرح سے آگے بڑھایا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK