Inquilab Logo

چوتھے ٹیسٹ میں اس طرح آؤٹ ہونے کا ملال نہیں : روہت شرما

Updated: January 17, 2021, 1:59 PM IST | Agency | Brisbane

برسبین میں روہت شرما نصف سنچری بنانے سے محروم رہے اور غلط شاٹ کھیل کر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے

Rohit Sharma.Picture :INN
روہت شرما۔ تصویر:آئی این این

ہندوستان کے اسٹار سلامی بلےباز روہت شرما ایک مرتبہ پھر اچھی شروعات کو بڑی اننگز میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے لیکن انہوں نے کہا کہ انہیں اس طرح آؤٹ ہونے کا کوئی ملال نہیں ہے۔  روہت نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کے دوسرے دن سنیچرکو پہلی اننگز میں۷۴؍ گیندوں میں ۶؍ چوکوں کی مدد سے۴۴؍رن بنائے۔ روہت شرماجب کھیل رہے تھے تو ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ وہ بڑی اننگز کھیلیں گے لیکن روہت ناتھن لاین کی گیندپر غیرضروری شاٹ کھیل کر آؤٹ ہوگئے ۔  سنیل گاوسکر کے ساتھ  بہت سے کرکٹرس نے روہت شرما کے اس طرح سے آؤٹ ہونے پر ناراضگی ظاہر کی ۔ تاہم ، دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد خود کا دفاع کرتے ہوئے  روہت شرما نے کہا کہ انہیں اس طرح آؤٹ ہونے کا کوئی افسوس نہیں ہے۔ روہت نے ان لائن  پریس کانفرنس میں کہا’’میں اس جگہ پہنچا جہاں مجھے پہنچنا تھا۔ گیند بلے کے ساتھ اچھی طرح نہیں جڑی تھی۔ میں جس طرح بلے بازی کرتا ہوں اس سے مطمئن ہوں۔ ہم جانتے ہیں کہ یہ پچ بلے بازی کے لئے اچھی ہے۔ یہاں اچھال ہے اور میں نے  اس سے لطف اٹھایا۔ ‘‘ انہوں نے کہا’’جب میں بلے بازی کے لئے اترا اور میں نے کچھ اوور کھیلے تو مجھے اس بات پر افسوس ہوا کہ یہاں گیند زیادہ سوئنگ نہیں ہو رہی ہے ۔مجھے اس سے ہم آہنگ میں تھوڑا وقت لگ گیا۔ حالانکہ بدقسمتی سے میں آؤٹ ہوگیا لیکن یہ ایسا ہے کہ جس کا مجھے کوئی ملال نہیں ہے۔ میں گیندبازوں پر دباؤ بنانا چاہتا تھا۔ رن بنانا دونوں اننگز کے لئے تھوڑا مشکل ہے لیکن کسی ایک بلے باز کو سوچنا ہوگا کہ کس طرح گیندبازوں پر دباؤ بنایا جائے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK