Inquilab Logo

ٹیم پہلی ہی گیند سے میچ میں تھی: روہت شرما

Updated: November 12, 2020, 12:07 PM IST | Agency | Dubai

ممبئی انڈینس نے آئی پی ایل۱۳؍ کے آخری میچ میں دہلی کیپٹلس کو۵؍وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

Rohit Sharma.Picture :INN
روہت شرما۔ تصویر:آئی این این

ممبئی انڈینس نے آئی پی ایل۱۳؍ کے آخری میچ میں دہلی کیپٹلس کو۵؍وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ممبئی انڈینس کی ٹیم نے ۵؍ویں بار آئی پی ایل کا اعزاز جیتا ہے اور یہ ایک خاص بات ہے کہ ٹیم صرف ۵؍ بار روہت شرما کی قیادت میں فاتح بننے میں کامیاب ہوئی ہے۔ اس جیت سے بہت زیادہ خوش روہت شرما نے کہا کہ ان کی ٹیم پہلی ہی گیند سے میچ میں تھی اور وہاں سے انہوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ ٹرینٹ بولٹ نے میچ کی پہلی ہی گیند پر دہلی کے مارکس اسٹوئنس کو پویلین بھیج دیا۔ ابتدائی دھچکے سے دہلی نکل نہیں سکا اور ۲۰؍اوور میں ۷؍ وکٹ گنوا نے کے بعد ۱۵۶؍رن بنانے میں کامیاب رہی۔ ممبئی نے یہ ہدف ۱۸ء۴؍اوور میں ۵؍ وکٹ کے نقصان پر روہت کی۶۸؍ رن کی اننگز کی بنیاد پر حاصل کرلیا۔ میچ کے بعد روہت شرمانے کہا کہ جس طرح سبھی  سیزن میں معاملات رہے ہیں اس سے میں بہت خوش ہوں۔ ہم نے شروع میں ہی کہا تھا کہ ہم فتح کو ایک عادت بنانا چاہتے ہیں اور آپ اس سے زیادہ کچھ نہیں مانگ سکتے۔ ہم پہلی گیند سے آگے رہے ہیں اور ہم نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔اپنی کپتانی کے بارے میں روہت نے کہا کہ آپ کو پرسکون رہنے کیلئے صحیح توازن کی ضرورت ہوتی ہے۔ میں ایسا کپتان نہیں ہوں جو چھڑی لے کر کسی کے پیچھے بھاگتا رہوں۔ آپ کھلاڑیوں کو اعتماد دے کر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ ہماری بیٹنگ دیکھیں تو ہمارے پاس کیرن پولارڈ ، ہاردک پانڈیا اور کرونل پانڈیا ہیں ، ہم نے انہیں سارے سیزن میں روٹیٹ کیا ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK