Inquilab Logo

رونالڈو کی ہیٹ ٹرک ، ڈنمارک فیفا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی

Updated: October 14, 2021, 12:30 PM IST | Agency | Paris

پرتگال کی ٹیم نے لکسمبرگ کو صفر۔۵؍ سے روند دیا۔ کرسٹیانورونالڈو نے ۱۱۵؍واںبین الاقوامی گول کیا۔ انگلینڈ اور ہنگری کے میچ میں شائقین کا ہنگامہ

Cristiano Ronaldo.Picture:INN
کرسٹیانو رونالڈو۔ تصویر: آئی این این

 اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کی جانب سے ہیٹ ٹرک کی۔  اگلے سال ہونےوالے فیفا ورلڈ کپ کیلئے ڈنمارک کی فٹبال ٹیم نے کوالیفائی کرلیاہے۔ انگلینڈ اور ہنگری کے میچ میں شائقین نے رکاوٹ ڈالی اور ہنگامہ کیا۔  پرتگال کے کرسٹیانورونالڈو نے اپنی ٹیم کی جانب سے ہیٹ ٹرک کی جس کی بدولت پرتگال نے لکسمبرگ کو صفر۔۵؍ سے روند دیا۔ رونالڈو نے پہلے ۲؍گول پنالٹی پر کئے  اور حریف ٹیم پر صفر۔۲؍ کی برتری حاصل کرلی۔ انہوں نے ۸؍ ویں اور ۱۳؍ویں منٹ میں گول کیا۔  میچ کے ۱۸؍ویں منٹ میں مانچسٹر یونائٹیڈ کیلئے کھیلنے والے برونو فرنانڈیس نے بی سلو اکی مدد سے ٹیم کا تیسرا گول کرکے اسکور صفر۔۳؍ کردیا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں بھی پرتگالی کھلاڑیوں نے حریف ٹیم پرجم کر حملے کئے۔جے پالنہاس نے برونو فرنانڈیس کی مدد سے ۶۹؍ ویں منٹ میں ٹیم کا چوتھا گول کرکے اسکور صفر۔۴؍ گول کردیا۔میچ کے ۸۷؍ویں منٹ میں آر نیوس کی  مدد سے کرسٹیا نو رونالڈو  نے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی اور پرتگال کیلئے   ۵؍واں گول کیا۔ میچ کے آخر میں اسکور صفر۔۵؍ گول رہا۔  پرتگالی کھلاڑی نے اپنے کریئر کا ۱۱۵؍ واں بین الاقوامی گول کیا اور اس سطح پر آل ٹائم لیڈنگ اسکوررکے گول کی تعداد میں اضافہ کردیا۔ رونالڈو نے اپنے کریئر کی ۵۸؍ویں  ہیٹ ٹرک کی ۔ انہوںنے کلب اور ملک کی جانب سے مجموعی طورپر ۵۸؍ویں ہیٹ ٹرک کی ہے۔  دوسری طرف ڈنمارک کی ٹیم جرمنی کے بعد ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔ یہ یورپ کی  دوسری ٹیم ہے جس نے ورلڈ کپ ۲۰۲۲ءکیلئے کوالیفائی کیاہے۔ ڈنمارک نے منگل کی دیر رات آسٹریا کو صفر۔ ایک سے شکست دےدی۔ ڈنمارک نے گروپ میں مسلسل ۸؍ویں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اگلے سال قطرمیں ہونے والے فٹبال کلب کیلئے کوالیفائی کرلیا۔  
 ڈنمارک کی جانب سے دوسرے ہاف میں فیصلہ کن گول ہوا۔ یہ گول جواکم مائلے نے کیا۔ یہ میچ کوپین ہیگن کے پارکن اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا تھاجہاں جون میں یورو چمپئن شپ کے دوران ڈینش ٹیم کے اسٹار کھلاڑی کرسٹین ایرکسن کو دل کا دورہ پڑا تھا اور میچ کے دوران وہ گرپڑے تھے۔ ان کے ۱۳؍ماہ بعد ہونے والے ورلڈ کپ میں کھیلنے کے امکانات کم ہیں۔ انگلینڈ بھی کوالیفائی کرسکتا تھا لیکن اس کا میچ ہنگری سے ۱۔۱؍ سے ڈرا ہوا۔ اس دوران پولیس اور ہنگری کے شائقین کے درمیان جھڑپ بھی ہوگئی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK