Inquilab Logo

رونالڈو کی ٹیم پرتگال کواِسپین نے شکست دی

Updated: September 29, 2022, 12:59 PM IST | Agency | Lisbon

نیشنزلیگ میں اسپین نے جدوجہد کے بعد پرتگال کو صفر۔ایک سے شکست دی۔ اسپین کی جانب سے الوارو موراتا نے واحد گول کیا

Picture .Picture:INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

اسپین کے ہاتھوں کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال کو صفر۔ ایک گول سے شکست برداشت کرنی پڑی۔ اس فتح کے ساتھ ہی اسپین کی فٹبال ٹیم یوئیفا نیشنز لیگ کے فائنلز کیلئے کوالیفائی ہوگئی ہے۔ اس میچ میں اسپین کی جانب سے واحد گول چیلسی کے سابق کھلاڑی الوارو موراتا نے میچ کے آخری وقت میں کیا ۔  اگلےسال جون میں ہونےوالے یوئیفا نیشنز لیگ کے فائنلزمیں اس سے قبل کروشیا، اٹلی اور نیدرلینڈس نے اپنی جگہ پہلے ہی طے کرلی ہے اور اب اسپین نے بھی اس میں جگہ بنالی ہے۔  پرتگال کونیشنز لیگ کے فائنلز میں جگہ بنانے کیلئے صرف ایک پوائنٹ کی ضرورت تھی اس کے باوجود اس کے کھلاڑی یہ پوائنٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ حالانکہ اس میچ میں کرسٹیانو رونالڈو اور ڈیگو جوٹا کو گول کرنے کے ۲؍مواقع ملے تھے لیکن ان دونوں نے اسے ضائع کردیا اور حریف ٹیم کے کھلاڑی الوارو موراتا نے آخری وقت میں گول کرکے اپنی ٹیم کو فاتح بنانے کے ساتھ ہی اگلے راؤنڈ میں بھی پہنچا دیا۔ جب میچ شروع ہوا تو ایسا محسوس ہورہا تھا کہ پرتگال کی ٹیم فاتح رہے گی تاہم اس کے اسٹار کھلاڑی رونالڈو بھی اسپین کے دفاع کے سامنے گول کرنے میں ناکام رہے جس سے ٹیم کو شکست کا سامنا کرناپڑا۔ ۲۰۲۱ء کے نیشنز لیگ  میں اسپین کی ٹیم رنر اپ رہی تھی جبکہ اس ٹورنامنٹ کے افتتاحی سیزن میں پرتگال نے خطاب جیتا  تھا۔ فیفا ورلڈ کپ سے قبل پرتگال کیلئے ٹیم کا یہ فارم قابل تشویش ہے۔ اسپین کی ٹیم اپنے فارم  میں لوٹ رہی ہے اور اسے امید ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں بھی اچھا کھیلے گی۔   

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK