Inquilab Logo

راس ٹیلر کاسپر لیگ کے پوائنٹ کی اہمیت پر زور

Updated: March 26, 2021, 11:53 AM IST | Agency | Washington

نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر نے ساتھی کھلاڑیوں سے بنگلہ دیش کیخلاف ہوشیار رہنے کیلئے کہا

Ross Taylor.Picture:INN
راس ٹیلر۔تصویر :آئی این این

 نیوزی لینڈ کے تجربہ کار بلے باز راس ٹیلر نے ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے بنگلہ دیش کے خلاف ۳؍ میچوں کی  ون ڈے سیریز میں کامیابی کے باوجودپوری طرح مطمئن نہ ہونے کی درخواست کی۔انہوںنے کہا کہ   کھیل ابھی باقی ہے۔  نیوی لینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف ۲؍ مسلسل جیت کیساتھ اپنے عالمی کپ سپر لیگ مہم کی شروعات کی ہے۔ ٹیلر ہیمسٹرنگ  میں تکلیف کی وجہ سے پہلے دونوں میچ سے باہر تھے حالانکہ یہ تجربہ کار بلے باز اب مکمل فٹ ہے اور بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے مقابلے میں اپنی جگہ بنانے کیلئے تیار ہے۔  ٹیلر نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ ’’سیریز جیتنا اچھا ہے لیکن یہاں عالمی کپ پوائنٹ کا بھی سوال ہے۔ سیریز جیتنے کے ساتھ ساتھ ہمارے پاس پوائنٹ حاصل کرنے کا بھی بہترین موقع ہے۔ جیسا کہ ہم نے پوری گرمیوں میں دیکھا ہے کوارانٹائن سے آنے والی ٹیموں نے تیار ہونے کے لئے کچھ میچ لئے ہیں۔ ہمارے پاس آخری مقابلے میں اپنا راستہ طے کرنے کا بہترین موقع ہے اور مجھے یقین ہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم بھی اس ون ڈے سیریز کو جیت کےساتھ الوداع کہنے چاہے گی۔ تجربہ کار بلے باز نے کہا ’’مجھے نہیں لگتا کہ بنگلہ دیش آخری میچ جیتنے سے دور ہے۔ اگر  بنگلہ دیشی کھلاڑی اہم وقت پر  کیچ پکڑتے ہیں تو ہم دباؤ میں آجائیں گے۔ بنگلہ دیش ہمیشہ ایک خطرناک ٹیم رہی ہے۔ اگر آپ بنگلہ دیش میں کھیل رہے ہیں تو آپ کو ان سے اور بھی زیادہ محتاط رہنا ہوگا۔ بنگلہ دیش سست رفتار پچوں کے معاملے میں ایک اچھی ٹیم ہے  اور اگر اس طرح کی پچ کرائسٹ چرچ میں رہتی ہے تو ان کا  پلڑا  بھاری ہوسکتا ہے۔ ‘‘
  راس ٹیلر نے ایک سال سے زیادہ وقفے کے بعد ون ڈے کرکٹ میں واپسی  کے تعلق سےکہا ’’میں اس موقع کو اپنی  ٹی۔۲۰؍ صلاحیت دکھانے کے حساب سے نہیں کھیل رہا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ میں بنگلہ دیش کے خلاف آخری ون ڈے مقابلے میں کھیلوں۔ اگر یہ  ٹیسٹ یا عالمی کپ سیمی فائنل ہوتا تو میں کھیلتا۔ مجھے نہیں لگتا کہ مجھے یہاں خود کو ثابت کرنے کی ضرورت ہے۔ میں نے پہلے ون ڈے کرکٹ میں کافی اچھا کیا ہے۔ میں مسلسل رن بناتے آرہا ہوں۔ میں اپنے طریقہ سے حالات کے مطابق کھیلتا ہوں چاہے  ٹیسٹ  ہو یا ون ڈے یا پھر ٹی۔۲۰؍میچ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK