Inquilab Logo

رائل چیلنجرز بنگلور کی نظر آج چوتھی فتح پر مرکوز

Updated: April 22, 2021, 1:19 PM IST | Agency | Mumbai

آئی پی ایل میں آج بنگلور کا مقابلہ راجستھان رائلز سے۔ رائلز ٹیم بھی میچ کیلئے تیار

Virat Kohli. Picture:INN
وراٹ کوہلی ۔تصویر:آئی این این

 مسلسل ۳؍ جیت کے ساتھ  پراعتماد رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی ٹیم جمعرات کو راجستھان رائلز کے خلاف آئی پی ایل میں فاتحانہ رفتار برقرار رکھنے کے ارادے سے میدان پر اترے گی۔ دونوں ٹیموں نے اپنی مہم مخالف سمت شروع کردی ہے۔ آر سی بی نے لگاتار ۳؍ میچ جیتے ہیں۔ وراٹ کوہلی کی سربراہی میں ٹیم نے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں دفاعی چمپئن  ممبئی انڈینس کو شکست دینے کے بعد سن رائزرس حیدرآباد اور کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو شکست دی۔ دوسری طرف  رائلز نے۳؍ میں سے صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ رائلز بطور ٹیم پرفارم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ سنجوسیمسن نے پنجاب کنگز کے خلاف پہلے میچ میں ایک شاندار سنچری کی مدد سے ٹیم کو فتح کی دہلیز پر پہنچایاتھالیکن کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ رائلز نے  ڈیوڈ ملر اور کرس مورس کی بدولت دہلی  کیپٹلس کے خلاف کامیابی حاصل کی ۔ اوپنر جوس بٹلر چنئی سپر کنگز کے خلاف خطرناک نظر آئےلیکن اس میچ میں راجستھان کو شکست ہوئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK