Inquilab Logo

آئی پی ایل کے سپر اوورمیں ممبئی انڈینس پررائل چیلنجرزبنگلورکی سنسنی خیز فتح

Updated: September 30, 2020, 10:15 AM IST | Agency | Dubai

بنگلور کے پڈیکل، فنچ اور ڈی ویلیئرس کی نصف سنچریاں۔ آئی پی ایل میں وراٹ کی ٹیم کی دوسری فتح جبکہ روہت کی ٹیم کی دوسری شکست

 Royal Challengers Bangalore thrilling victory over Mumbai Indians.Picture:INN
ممبئی انڈینس پررائل چیلنجرزبنگلورکی سنسنی خیز فتح ۔ تصویر: آئی این این

رائل چیلنجرز بنگلور نے پیر کی رات  سپر اوور میں دفاعی چمپئن ممبئی انڈینس کو شکست دے کر آئی پی ایل۱۳؍ میں اپنی دوسری کامیابی حاصل کرلی اور ٹیبل میں ۷؍ویں سے تیسرے نمبر پر آگئی۔ بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے سپر اوور میں فاتح رن بنائے۔ رائل چیلنجرز بنگلور نے اوپنر دیووت پڈیکل (۵۴؍رن)، ان کے ساتھی بلے باز ایرون فنچ (۵۲؍رن) اور اے بی ڈی ویلیئرس  (ناٹ آؤٹ ۵۵؍رن) اور شیوم  کے طوفانی ناقابل شکست ۲۷؍رنوں کی مدد سے۲۰؍ اوور میں ۳؍ وکٹ پر۲۰۱؍  رن بنائے۔ ممبئی  انڈینس نے ایشان کشن کے ۹۹؍رن  اور کیرون پولارڈ کے شاندار۶۰؍ رن کی بدولت۲۰؍ اوور میں ۵؍ وکٹ پر۲۰۱؍ رن بنائے۔ اسکور برابر رہا اور فیصلہ کیلئے میچ ایک سپر اوور میں چلا گیا۔ یہ آئی پی ایل۱۳؍ کا دوسرا سپر اوور تھا۔ ممبئی انڈینس کی طرف سے نودیپ سینی کے سپر اوور میں ۷؍ رن بنے جبکہ بنگلور نے جسپریت بمراہ کے سپر اوور میں آخری گیند پر سنسنی خیز کامیابی حاصل کی۔ بنگلور کی یہ ۳؍ میچوں میں دوسری جیت ہے جبکہ ممبئی کی ۳؍ میچوں میں یہ دوسری شکست ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK