Inquilab Logo

آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی فتح کی ہیٹ ٹرک

Updated: April 19, 2021, 1:13 PM IST | Agency | Chennai

کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو۳۸؍رن سےہراکرکر ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی۔ بنگلور کیلئے اے بی ڈی ویلیئرس اور گلین میکسویل نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے نصف سنچری بنائی

AB de Villiers. Picture:INN
اے بی ڈی ویلیئرس۔تصویر :آئی این این

 گلین میکسویل (۷۸؍رن) اوراے بی ڈی ویلیئرس (ناٹ آؤٹ ۷۶؍رن) کی دھماکہ خیز نصف سنچری اننگز سے رائل چیلنجرز بنگلورنے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف آئی پی ایل میچ میں اتوار کو ۲۰؍  اوورمیں ۴؍وکٹ کے نقصان پر  ۲۰۴؍رن کا مضبوط اسکوربنا یا جس کے جواب میں کولکاتا کی ٹیم ۲۰؍اوور میں۸؍وکٹ پر۱۶۶؍رن ہی بنا سکی ۔ بنگلور کی ۳۸؍رن سے فتح ہوئی ۔اس طرح بنگلور نے آئی پی ایل ۲۰۲۱ء  میں اپنی جیت کی ہیٹ ٹرک کرلی اور پوائنٹ ٹیبل میں اول پوزیشن برقرار رکھی۔  بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی  کا فیصلہ کیا۔ بنگلور کی شروعات خراب رہی۔ وراٹ اننگز کے دوسرے ہی اوورمیں اسپنر ورون چکرورتی کا شکاربن گئے۔ وراٹ نے ۶؍ گیندوں میں ۵؍رن بنائے۔ ورون نے اسی اوورمیں کی آخری گیندپر رجت پاٹیدار کو بولڈکردیا۔ ۲؍وکٹ محض ۹؍رن پر گرجانے کے باوجود میکسویل نے آتے ہی محاذ سنبھالا اورباؤنڈری لگانی شروع کردی۔ میکسویل اوردیودت پڈیکل نے تیسرے وکٹ کے لئے ۸۶؍ رن کی اہم شراکت کی  جس میں پڈیکل کا تعاون۲۵؍ رن کا رہا۔ پڈیکل کا وکٹ پرسدھ کرشنا نے لیا۔میکسویل نے پھر اے بی ڈی ویلیئرس کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے۵۳؍ رن کی شراکت کی۔ پیٹ کمنس نے میکسویل کو ہربھجن سنگھ کے ہاتھوں کیچ کروایا۔ میکسویل نے۴۹؍ گیندوں پر۷۸؍ رن میں ۹؍چوکے اور۳؍ چھکے لگائے۔ ڈی ویلیئرس نے آخری ۳؍ اوورس میں کافی جارحانہ انداز میں بلے بازی کی اورآندرے رسیل  کی اننگز کے آخری اوورمیں۲۱؍ رن بناکر بنگلورکو۲۰۰؍رن کے پارپہنچادیا۔ ڈی ویلیئرس نے صرف ۳۴؍گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۷۶؍رن میں ۹؍چوکے اور ۳؍چھکے لگائے۔ کائل جیمیسن نے ۱۱؍رن بنائے ۔ کولکاتا کی جانب سے آندرے رسیل نے سب سے زیادہ ۳۱؍رن بنائے ۔ ان کے بعدکپتان ایون مورگن نے ۲۹؍ اور پھر شکیب الحسن  نے ۲۶؍رن بنائے۔ باقی کوئی اور بلے بازکریزپر ٹک کر نہیں کھیل سکا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK