Inquilab Logo

سائنا اور سندھو ملائیشیا ماسٹرز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل میں پہنچیں

Updated: January 10, 2020, 11:31 AM IST | Agency | Kuala Lumpur

ہندوستان کی۲؍اولمپک میڈلسٹ بیڈ منٹن کھلاڑی پی وی سندھو اور سائنا نہوال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملائیشیا ماسٹرز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں جمعرات کو خواتین کے سنگلز کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

پی وی سندھو ۔ تصویر : آئی این این
پی وی سندھو ۔ تصویر : آئی این این

 کوالالمپور : ہندوستان کی۲؍اولمپک میڈلسٹ بیڈ منٹن کھلاڑی پی وی سندھو اور سائنا نہوال نے شاندار کارکردگی  کا مظاہرہ کرتے ہوئے  ملائیشیا ماسٹرز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں جمعرات کو خواتین کے سنگلز کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ سمیر ورما اور ایچ ایس پرنے کی شکست کے ساتھ مردوں کے زمرےمیں چیلنج ختم ہو گیا۔
  چھٹی سیڈ   پی وی سندھو نے سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں جاپان کی آیا اوهوري کو ۳۴؍منٹ تک  جاری رہنے والے مقابلے میں ۱۰۔۲۱،۱۵۔۲۱؍ سے مسلسل گیموں میں شکست دی۔ یہ ہندوستانی  کھلاڑی  کی اوهوري پر کریئر میں مسلسل نویں فتح بھی ہے۔گزشتہ سال باسل میں عالمی چمپئن بنیں سندھو کا اگلا مقابلہ دنیا کی دوسری  نمبر کی کھلاڑی چینی تائیپے کی تائی جو ینگ سے ہوگا جنہوں نے ساتویں سیڈ جنوبی کوریا کی سنگ جی هيون کو شکست دی۔ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ  تائی جو ینگ کا سندھو کے ساتھ یہ کریئر میں ۱۷؍واں میچ ہو گا ۔ ریو اولمپکس کی سلور میڈل فاتح سندھو اب تک ۵؍ بار جیت درج کر سکی ہیں جبکہ تائیپے کی کھلاڑی ۱۱؍بار جیتی ہیں۔ اگرچہ عالمی چمپئن شپ میں ہندوستانی شٹلر نے تائی کو شکست دی تھی۔
 خواتین کے سنگلز کے ایک اور میچ میں غیر سیڈ سائنا نہوال نے آٹھویں سیڈ جنوبی کوریا کی آن سی ینگ کو ۳۹؍منٹ میں۲۳۔۲۵، ۱۲۔۲۱؍ سے شکست دی اور کوارٹر فائنل میں داخل ہوئیں ۔ کوریائی کھلاڑی پر یہ سائنا کے کریئر کی پہلی جیت بھی ہے۔لیکن اگلے میچ میں انہیں اولمپک چمپئن اور روایتی حریف اسپین کی کیرولینا مارین سے کھیلنا ہو گا ۔ دلچسپ  بات یہ ہے کہ دنیا میں ۱۱؍ویں نمبر کی سائنا اور ۱۰؍ ویں رینکنگ کی مارین کے درمیان ۶۔۶؍ کا برابری کا کریئر ریکارڈ ہے۔
 مرد سنگلز میں پرنے بھی دوسرے راؤنڈ میں عالمی نمبر ایک کھلاڑی جاپان کے كیتو موموتا کے  چیلنج سے نمٹ نہیں سکے۔ موموتا نے ۴۵؍منٹ میں پرنے کو ۱۶۔۲۱،۱۴۔۲۱؍سے مسلسل گیموں میں شکست دی۔ دنیا میں ۲۶؍ویں درجہ بندی کے پرنےکو ٹاپ سیڈ موموتا سے کریئر میں مسلسل چھٹی شکست کھانی پڑی ہے۔ دوری جانب سمیر ورما کو دوسرے راؤنڈ میں ملائیشیا کے لی جی گئیا کے ہاتھوں  ۵۲؍منٹ تک  جاری رہنے والے مقابلے میںشکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK