Inquilab Logo

سیمسن اور تیوتیا کے چھکےکی برسات نے ہمالیائی ہدف چھوٹا ثابت کردیا

Updated: September 29, 2020, 11:06 AM IST | Agency | Sharjah

آئی پی ایل ۱۳؍ کے میچ میں راجستھان رائلز نےکنگز الیون پنجاب کو ۴؍وکٹ سے شکست دے دی۔ دونوں بلے بازوں کی نصف سنچری

Rahul Tewatia. Picture:INN
راہل تیوتیا۔ تصویر: آئی این این

وکٹ کیپر سنجو سیمسن (۸۵؍رن) اور راہل تیوتیا (۵۳؍رن) کے چھکے کی برسات سے راجستھان رائلز نے بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کنگز الیون پنجاب پر ۳؍ گیندیں باقی رہتے ۴؍ وکٹوں سے   جیت درج کی  اور آئی پی ایل میں ایک نیا ریکارڈ بنایا۔ پنجاب نے سلامی بلے باز مینک اگروال (۱۰۶؍رن)کی پہلی آئی پی ایل سنچری کی مدد سے۲۰؍اوورس  میں ۲؍ وکٹوں پر۲۲۳؍ رن بنائے اور اپنے کپتان لوکیش راہل (۶۹؍رن) کے ساتھ اپنی پہلے وکٹ کے لئے۱۸۳؍ رن کی بڑی شراکت کی مدد سے۲۲۳؍رن کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔ لیکن راجستھان نے۱۹ء۳؍اوورس میں ۶؍ وکٹوں پر۲۲۶؍ رن بنا کر حیرت انگیز کامیابی  حاصل کی۔ راجستھان نے آئی پی ایل کی تاریخ  میں سب سے بڑے ہدف  پیچھا کر کےکامیابی حاصل کرلی۔ سیمسن اور تیوتیا نے ۶؍ چھکے لگاکر پنجاب کے ہاتھوں سے جیت چھین لی۔ تیوتیا نے۱۸؍ ویں اوور میں فاسٹ بولر شیلڈن کوٹریل کی گیندوں پر۵؍چھکے لگاتے ہوئے میچ راجستھان کی پلڑے میں ڈال دیا۔  میچ کے بعد راجستھان رائلز کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے کنگز الیون پنجاب کے خلاف ریکارڈ جیت کے بعد اس جیت کا سہرا سنجو سیمسن اور راہل تیوتیا کے سر باندھا ہے۔اسمتھ نے راہل تیوتیا کی ایک اوور میں ۵؍ چھکوں کی طوفانی اننگز کی تعریف  کی اور اسے خصوصی قرار د۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK