Inquilab Logo

ثانیہ ۲۰۲۰ءسے مخاطب: شکر اور شکوہ دونوں

Updated: January 02, 2021, 2:55 PM IST | Agency | New Delhi

ٹینس اسٹار کے مطابق گزشتہ سال نے ہمیں بہت کچھ سکھایا ہے

Sania Mirza - Pic : INN
ثانیہ مرزا ۔ تصویر : آئی این این

کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ  اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سالِ نو پر ایک طویل پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ۲۰۲۰ء مشکل تھا لیکن وہ ہمیں کافی کچھ سِکھا گیا۔
  ثانیہ مرزا نے بیتے ہوئے برس کے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے احساسات کا اظہار ایک طویل پوسٹ میں کیا جس میں انہوں نے یادگار تصاویر بھی شیئر کیں۔  ٹینس اسٹار اپنی طویل پوسٹ میں سال ۲۰۲۰سے مخاطب رہیں اور لکھا ’’تم ہمیں بہت کچھ سِکھا گئے جن میں چھوٹی چھوٹی چیزوں، صحت، فیملی کیلئے شکرگزار ہونا شامل ہے۔‘‘
   ہندوستانی  ٹینس اسٹار ثانیہ نے لکھا ’’۲۰۲۰ء نے ہمیں یہ بھی سکھایا کہ سادگی کافی ہے، تم نے ہمیں ایسے لمحات میں خوشیوں کی تلاش سکھائی جب ہم بھول گئے تھےکہ ہمیں خوشی کی ضرورت ہے۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ کیوں۲۰۲۰ء اُن کیلئے ایک خاص برس رہے گا۔ اس ضمن میں انہوں نے لکھا کہ’’ایک ایسے سال کہ جس میں بہت ساری مشکلات آئیں ان سب کے باوجود تم بہت خاص رہو گے کیونکہ ماں بننے کے بعد میں نے اپنا خواب دوبارہ پورا کیا۔‘‘
  انہوں نے کہا کہ ہاں۲۰۲۰ء تم مشکل تھے یہاں تک کہ مشکل اوقات میں بھی تم نے ہمیں خوش رہنا سکھایا جب چیزیں بہت مشکل تھیں تم نے ہمیں لڑنا سکھایا۔ عالمی وبا کے باعث دنیا بھر میں نافذ لاک ڈاؤن کے تناظر میں انہوں نے لکھا ’ ’تم نے ہمیں ایک دوسرے سے رابطے میں رہنا سکھایا ، تم نے دنیا کو تمہارے خلاف لڑنے کیلئے متحد کیا جس کی دنیا کو ضرورت تھی۔‘‘ثانیہ مرزا نے گزشتہ سال سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سرگرمی دکھائی تھی کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے بہت سے ٹینس ٹورنامنٹ منسوخ ہوگئے تھے۔ 
  پوسٹ کے آخر میں انہوں نے لکھا کہ اس سب کیلئے تمہارا شکریہ، ہرچیز یعنی کہ ہاں  ۲۰۲۰ء تمہارے لیے بھی اللہ کا شُکر ہے۔ اپنے پیغام کے آخر میں ثانیہ نے دنیا بھر میں موجود تمام چاہنے والوں کو سالِ نو کی مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK