Inquilab Logo

ثانیہ مرزا کا ۲۰۲۲ء کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

Updated: January 20, 2022, 1:01 PM IST | Agency | New Delhi

 ہندوستان کی ٹینس سپر اسٹار ثانیہ مرزا نے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ وہ۲۰۲۲ء کے بعد اس کھیل کو الوداع کہہ دیں گی۔

 Sania Mirza .Picture:INN
ثانیہ مرزا۔ تصویر: آئی این این

 ہندوستان کی ٹینس سپر اسٹار ثانیہ مرزا نے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ وہ۲۰۲۲ء کے بعد اس کھیل کو الوداع کہہ دیں گی۔ میلبورن میں خواتین کے ڈبلز کے پہلے راؤنڈ کا میچ ہارنے کے بعد ثانیہ مرزا نے کہا’’میں نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ میرا آخری سیزن ہوگا۔ میں ایک ایک ہفتے کھیل رہی ہوں، پتہ نہیں ہے کہ میں پورے سیزن تک کھیل سکوں گی لیکن میں چاہتی ہوں کہ  پورے سیزن تک رہوں۔ ‘‘ ثانیہ اور یوکرین کی ان کی جوڑی دار نادیہ کچنوک کو آسٹریلین اوپن کے پہلے ہی  راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہیں سلووینیا کی تمارا زیدانسیک اور کازا جووان کی جوڑی نے ایک گھنٹے ۳۷؍ منٹ میں شکست دے دی ۔ تاہم ثانیہ  مرزا ابھی اس گرینڈسلیم کے مکسڈ ڈبلز میں امریکہ کے راجیو رام کے ساتھ حصہ لیں گی۔ ثانیہ مرزا۲۰۱۸ء میں بیٹے کی پیدائش کے بعد ٹینس کورٹ سے دور ہوگئی تھیں۔۲؍ سال بعد وہ کورٹ پرواپس آئیں۔واپسی کیلئے ثانیہ مرزانے اپنا وزن تقریباً  ۲۶؍کلوگرام کم کیا تھا۔ خواتین کا ڈبلز  کا خطاب جیتاتھا۔  ثانیہ مرزا نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نہیں تھا لیکن اس کی کچھ وجوہات ہیں۔ میرا بہت زیادہ سفرکرنا میرے۳؍ سال کے بیٹے کیلئے اچھا نہیں ہے اوریہ میرے لئے بہت اہم بات ہے۔ میری فٹنیس بھی کم ہورہی ہے اورمجھے لگتا ہے کہ میری ریکوری میں لمبا عرصہ لگے گا۔ثانیہ مرزا۶؍ گرینڈ سلیم خطاب  جیت چکی ہیں جبکہ وہ ڈبلیو ٹی اے کی ڈبلز رینکنگ میں ٹاپ پربھی رہ چکی ہیں۔ ثانیہ مرزا ڈبلیوٹی اے کی سنگلز رینکنگ میں ٹاپ۳۰؍ میں شامل ہونے والی پہلی  ہندوستانی کھلاڑی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK