Inquilab Logo

ثانیہ مرزا نے اپنا ریکٹ اعصام الحق کوعطیہ کردیا

Updated: November 24, 2020, 11:04 AM IST | Agency | Dubai

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنا ریکٹ پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی کی فاؤنڈیشن کے تحت چلائی گئی مہم ’اسٹارس اگینسٹ ہنگر‘ کیلئے عطیہ کردیا۔

Sania Mirza And Aisam-ul-Haq . Picture :INN
ثانیہ مرزا اور اعصام الحق ۔ تصویر:آئی این این

 ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنا ریکٹ پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی کی فاؤنڈیشن کے تحت چلائی گئی مہم ’اسٹارس اگینسٹ ہنگر‘ کیلئے عطیہ کردیا۔ اعصام الحق اور ثانیہ مرزا کی ملاقات دبئی میں ہوئی، ملاقات میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک بھی موجود تھے۔ خیال رہے کہ سنیچر کو دبئی میں ہندوستان اور پاکستان کے ٹینس اسٹارس سے ملاقات ہوئی کیونکہ اعصام بلغاریہ میں صوفیہ اوپن کے دورے سے  لوٹتے وقت متحدہ عرب امارات میں موجود تھے۔ پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کہا کہ ثانیہ مرزا نے میری مہم ’اسٹارس اگینسٹ ہنگر‘ کیلئے اپنا ریکٹ عطیہ کر کے مہربان ہونے کا ثبوت دیا۔خیال رہے کہ دنیا کے ٹاپ ٹینس اسٹارس نے اعصام کے مشن میں اپنی شرکت کرتےہوئے مختلف چیزیں عطیہ کی ہیں جن کو نیلام کیا جائے گا۔ ’اسٹارس اگینسٹ ہنگر‘ مہم کے تحت اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان اپنا دستخط شدہ اسکواش ریکٹ، شہباز احمد نے۱۹۹۴ء ورلڈ کپ کی ہاکی، عامر خان نے اپنے باکسنگ گلووز، شعیب ملک اور سرفراز احمد نے اپنی شرٹس اور شعیب اختر اور وسیم اکرم اپنی دستخط شدہ گیند عطیہ کرچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK