Inquilab Logo

ثانیہ مرزا شعیب ملک کے پنجابی زبان کے چیلنج میں ناکام رہیں

Updated: July 08, 2020, 12:04 PM IST | Agency | New Delhi

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے ہندوستانی ٹینس اسٹار کو پنجابی زبان میں اظہارِ محبت کرنے کیلئے کہا تھا

Shoaib Malik and Sania Mirza - Pic : INN
شعیب ملک اور سانیہ مرزا ۔ تصویر : آئی این این

ہندوستان کی اسٹار خاتون ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر شعیب ملک کے ایک سے زیادہ  بچوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ انہیں کرکٹ ٹیم نہیں بنانی بلکہ انہیں اور بھی کام ہیں ۔
 شعیب  نے اپنی اہلیہ ثانیہ کیساتھ لائیو سیشن میں اپنے رشتے ، شادی شدہ زندگی اور اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی جس پر دونوں میں اختلاف نظر آیا ۔ جب شعیب نے ثانیہ سے پوچھا کہ کیا وہ ایک یا اس سے  زیادہ بچے چاہتی ہیں تو ثانیہ نے جواب دیا ’’دو ، شاید۔ اگرچہ آپ ایک کو ترجیح دیتے ہیں۔‘‘ جس پر شعیب نے دریافت کیا ’’۵، ۶، ۷،۸ ، ۹؍ اور ۱۰؍کیوں نہیں؟‘‘ ثانیہ نے جواب دیا ’’کرکٹ ٹیم نہیں بنانی ہے اور بھی کام ہیں۔‘‘
 ثانیہ نے اپنے پسندیدہ کرکٹر کے بارے میں کہا کہ وہ بابر اعظم کو پسند کرتی ہیں۔ یہ جواب دیتے ہی شعیب نے کہا کہ اس نے اپنی پسندیدہ بھابھی کسی اور کو بتایا تھا ۔اس پر ثانیہ نے کہا کہ وہ نہیں جانتیں کہ انہوں نے ایسا کیوں کہا جبکہ وہ ہمارے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں۔ ہمارے گھر بھی آتے ہیں۔ خیر یہ ان کا اپنا جواب تھا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں بابر نے سرفراز احمد کی اہلیہ کو اپنی بھابھی کہا تھا۔اسی سلسلے میں شعیب نے ثانیہ سے پوچھا کہ آپ ٹام کروز اور اکشے کے درمیان کس کے ساتھ  شادی کرنا چاہیں گی؟ اس سوال پر ثانیہ نے اکشے کمار کا نام لیا۔ نیز انہوں نے بتایا کہ وہ اکشے کمار کو بہت پسند کرتی ہیں ۔ میں نے ان کی فلم مہرہ کے وقت سے ہی ان سے محبت کی تھی۔
 شعیب ملک نے اپنی اہلیہ کو ’’آئی لو یو‘‘ کو پنجابی زبان کے الفاظ میں ادائیگی کا ٹاسک دے کر مشکل میں ڈال دیا۔اس دوران شعیب ملک نے اپنی اہلیہ سے کئی دلچسپ سوال کئے اورایک سوال کا جواب نہ ملنے پر انہوں نے ثانیہ مرزا کو بطور سزا ’’آئی لو یو‘‘ کو پنجابی میں کہنے کو کہا ۔ثانیہ مرزا نے پہلی کوشش میں کہا کہ ’’اسی تواڈے نال پیار‘‘ جس پر شعیب ملک نے کہا کہ۱۰،۱۲؍ لوگ نہیں ہیں جنہیں آئی لو یو کہنا ہے،شادی کو۱۰؍سال ہوگئے اتنا بھی نہیں سیکھا۔ٹینس اسٹار نے دوسری کوشش میں کہا کہ ’’مینوں تواڈے نال پیار کیتا ‘‘ جس پر شعیب ملک نے کہا کہ آپ نے تو پنجابی زبان کی دھجیاں بکھیر دیں۔
 ثانیہ مرزا نے ایک اور کوشش کرتے ہوئے کہا ’’مینوں تواڈے نال عشق کیتا‘‘ جس پر شعیب ملک نے کہا کہ آپ بس کردو آپ کو توپنجاب والے صوبے میں داخل نہیں ہونے دیں گے ۔ شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو’’ آئی لو یو ‘‘ کو پنجابی زبان میں ادائیگی کرتے ہوئے سکھایا اور کہا کہ ’’مینوں تواڈے نال محبت اے ‘‘کہو جس پر ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے پنجابی زبان کے جملے کو دُہرایا۔
 اس وبائی مرض کورونا کی وجہ سے دنیا میں متعدد لوگ اپنی جگہ پر پھنسے رہے ہیں اور وہ اپنے کنبے کے ساتھ رہنے کی کمی کو شدت سے محسوس کر رہے ہیں۔ جب کہ کچھ جوڑے لاک ڈاؤن کے دوران اپنا زیادہ تر وقت اکٹھا رہے ہیں جبکہ کچھ دور دراز مقامات پر الگ الگ ہیں اور کچھ نامساعد وجوہات کی بنا پرایک دوسرے کے ساتھ نہیں ہیں۔ ایسے ہی ثانیہ مرزا اور شعیب ملک حیدرآباد اور پاکستان میں اپنے اپنے کنبہ کے ساتھ رہنے والے خوش قسمت کھلاڑی ہیں لیکن وہ ایک دوسرے سے دور ہیں۔ لیکن ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کی خواہش سے زیادہ ثانیہ اور شعیب کو اس کی زیادہ فکر ہے کہ ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک اپنے بابا سے کب مل سکیں گے، واضح رہے کہ فی الحال اذہان اپنی ماں کے ساتھ رہ رہے ہیں۔اس سے قبل۱۲؍ اپریل ۲۰۲۰ءکو اپنی شادی کی  ۱۰؍ ویں سالگرہ کے موقع پر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے لئے دلی نیک خواہشات پوسٹ کی تھیں۔ 
  ایسا لگتا ہے کہ ثانیہ مرزا ، شعیب ملک اور اذہان مرزا ملک کے ملنے کا وقت بہت قریب آگیا ہے۔خیال رہے کہ  ثانیہ اور اذہان کو  شعیب سے ذاتی طور پر ملاقات کئے ہوئے پانچ ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK