Inquilab Logo

ہندوستان کیلئے کھیلنا میرے لئے فخرکی بات ہے

Updated: June 25, 2021, 1:05 PM IST | Agency | New Delhi

ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا چوتھا اولمپک کھیلنے والی ہندوستان کی پہلی خاتون کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کریںگی

Sania Mirza. Picture:INN
ثانیہ مرزا۔تصویر :آئی این این

 ہندوستانی ٹینس میں گزشتہ ایک دہائی میں ایک سوال مسلسل پوچھا جاتا رہا ہے کہ اگلی ثانیہ مرزاکون ہے؟ اگلی ثانیہ مرزاکی تلاش جاری ہے جبکہ ۳۴؍سالہ ثانیہ ۲۳؍جولائی سے ہونے والے ٹوکیو اولمپک میں جب اتریں گی تووہ پہلی خاتون کھلاڑی بنیں گی جو چوتھی مرتبہ اولمپک میں حصہ لیں گی۔ثانیہ مرزانے اولمپکس ڈاٹ کام سے کہا ’’میرا بہت ہی شاندار کریئر  رہا ہے۔ یہ بس اپنے آپ میں یقین رکھنے اور اپنی صلاحیتوں میں یقین رکھنے کی بات ہے۔ میں ابھی ۳۰؍ کے دہائی میں ہوں اور میں اس بارے میں بالکل بھی نہیں سوچتی کہ میں کب تک کھیلوں گی۔ یہ بس ہردن کی بات ہے۔ میں مستقبل کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتی۔اپنے پہلے بچے اذہان کی ۲۰۱۸ءمیں پیدائش کے بعد ثانیہ نے گزشتہ سال جنوری میں فاتحانہ واپسی کی تھی جب انہوں نے ہوبارٹ انٹرنیشنل ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ جیتاتھا۔ ان کے لئے آئندہ گرمیاں کافی مصروف رہیں گی کیونکہ انہیں ومبلڈن اوراولمپکس میں حصہ لینا ہے۔  ثانیہ نے ۲۰۱۶ءمیں پچھلے ریو اولمپکس میں مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں روہن بوپنا کے ساتھ چوتھا مقام حاصل کیا تھا۔ثانیہ نے کہا’’  وہ میری زندگی کا سب سے مایوس کن لمحہ تھا کہ میں میڈل کے اتنے قریب آکر بھی اسے جیت نہیں پائی۔‘‘ انہوں نے کہا ’’مجھے اب اولمپکس میں ملک کی طرف سے اترنے کا انتظارہے۔ مجھے ہندوستان کی جانب سے کھیلنا بہت پسند ہے۔ چاہے میں جہاں بھی کھیلوں لیکن اولمپکس میں ملک کے لئے کھیلنا میرے لئے کیا تمام  کھلاڑیوں کے لئے بڑے ہی فخرکی بات ہے۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ میں جس اولمپک میں اتروں گی تو میں کسی خاتون کے ذریعہ کسی اورکے ساتھ ٹیم بناکر سب سے زیادہ اولمپک کھیلنے والی خاتون کھلاڑی بن جاوں گی۔مجھے اگلے اولمپک میں اترنے کا انتظار ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK