Inquilab Logo

ثانیہ مرزا کی دو سال بعد ٹینس کورٹ پر کامیابی کے ساتھ واپسی

Updated: January 15, 2020, 9:00 AM IST | Agency | Hyderabad

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی سرکردہ عالمی شہرت یافتہ ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے کورٹ پر ۲؍برس کے طویل وقفہ کے بعد کامیابی کے ساتھ واپسی کی ہے۔

ثانیہ مرزا ۔ تصویر : ٹویٹر
ثانیہ مرزا ۔ تصویر : ٹویٹر

  حیدرآباد (ایجنسی): حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی سرکردہ عالمی شہرت یافتہ ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے کورٹ پر ۲؍برس کے طویل وقفہ کے بعد کامیابی کے ساتھ واپسی کی ہے۔ثانیہ جو پاکستانی کرکٹ کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ہیں،۲؍سال سے ٹینس سے دور تھیں۔پچھلے سال انہوں نے لڑکے کو جنم دیا تھا جس کے بعد سے وہ کھیل سے دور تھیں۔پچھلے چند ماہ سے وہ شدت سے پریکٹس کررہی تھیں اورکورٹ میں لوٹنے کیلئے  پُرعزم تھیں۔ان کا اصل نشانہ اس  برس کھیلے جانے والے اولمپک میں اپنے ملک کی دوبارہ نمائندگی کرنا ہے۔ثانیہ مرزا اور ان کی ساتھی نے آسٹریلیا کے ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں کھیلے جانےوالے ویمنز ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ثانیہ نے  یوکرین کی نادیہ کچونک کے ساتھ جوڑی بناتے ہوئے اوکسانہ کلاکشنوک اور میوکاتو کو۶۔۲، ۶۔۷،۳۔۱۰؍سے شکست دے دی جس کے بعد اس جوڑی نے کوارٹرفائنل میں پیشقدمی کرلی۔اس میچ میں دونوں جوڑیوں نے ایک ایک سیٹ میں کامیابی حاصل کی جس کے بعد ملے ٹائی بریکر میں ثانیہ اور ان کی ساتھی نے کامیابی حاصل کی۔پہلے سیٹ میں ناکامی کے بعد دوسرے سیٹ میں ہندوستان اور یوکرین کی جوڑی نے کامیابی حاصل کی  اور اس کھیل کو تیسرے سیٹ تک پہنچادیا۔تیسراسیٹ اس جوڑی نے جیت لیا۔ثانیہ اور ان کی پارٹنر کا اگلا میچ کرسٹینیا میکہلے اور وانیاکنگ کی امریکی جوڑی سے ہوگا۔لڑکے کی پیدائش اور زخمی ہونے کے سبب ثانیہ ٹینس کورٹ سے دوری بنائے ہوئے تھیں۔۳۳؍سالہ حیدرآبادی کھلاڑی نے اکتوبر۲۰۱۷ءمیں چائنا اوپن میں کھیل کا آخری مرتبہ مظاہرہ کیا تھا۔
’’آج کا دن خصوصی،بیٹے نے بھی میچ دیکھا۔‘‘ثانیہ مرزا کا ٹویٹ


حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی سرکردہ عالمی شہرت یافتہ ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا جنہوں نے کورٹ پر ۲؍برس کے طویل وقفہ کے بعد کامیابی کے ساتھ واپسی کی ہے۔اپنی کامیابی پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ان کی زندگی کے خصوصی دنوں میں سے ایک ہے کیونکہ ان کے والدین اوربیٹا کافی عرصہ کے بعد کھیلے جانےوالے پہلے میچ میں ان کے ساتھ رہے۔انگریزی زبان میں کئے گئے ٹویٹ میں حیدرآبادی ٹینس اسٹار نے کہا ”ہم نے پہلے راؤنڈ میں کامیابی حاصل کی ہے،اس کامیابی پر مجھے ملنے والے پیار پر میں مشکور ہوں۔‘‘ثانیہ نے اپنے ننھے بیٹے کے ساتھ لی گئی تصویر بھی ٹویٹ کی ہے۔ ثانیہ مرزا اور ان کی ساتھی نے آسٹریلیا کے ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں کھیلے جانےوالے ویمنز ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK