Inquilab Logo

ٹی بی کے تعلق سے بیداری پیداکرنےکیلئےثانیہ مرزا کا ویب سیریزمیں کام کرنےکا فیصلہ

Updated: November 20, 2020, 11:57 AM IST | Agency | Hyderabad

ہندوستان کی مشہور ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزاٹی بی کے تعلق سےبیداری پیدا کرنے کیلئے وی سیریز میں کردار نبھانے والی ہیں۔ اس ویب سیریز کا نام ہے’ ایم ٹی وی نشیدھ الون ٹوگیدر‘۔

Picture.Picture :INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

ہندوستان کی مشہور ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزاٹی بی کے تعلق سےبیداری پیدا کرنے کیلئے وی سیریز میں کردار نبھانے والی ہیں۔ اس ویب سیریز کا نام ہے’ ایم ٹی وی نشیدھ الون ٹوگیدر‘۔ اس تعلق سےثانیہ مرزا کا کہنا ہےکہ ’’ ٹی بی آج بھی ہمارے ملک میں صحت سے متعلق اہم فکر ہے۔ ٹی بی سے جن لوگوں کو متاثر پایا ہے ان میں ۵۰؍ فیصد لوگ ۳۰؍ سال سے کم عمر کے ہیں اور اس لئے ضروری ہے کہ اس بیماری کے بارے میں جو بھرم پھیلا ہوا ہے اس کو دور کیا جائے اور لوگوں کی سوچ میں تبدیلی لائی جائے۔ یہ ویب سیریز بہت ہی انوکھے اور موثر انداز سے اس بارے میں پیغام دیتی ہے۔ثایہ مرزا نے کہاکہ ٹی بی کی زد میں آنے کا خطرہ ہمیشہ ہی رہتا ہے۔ کورونا وبا نے اس خطرے کو اور بھی زیادہ بڑھا دیا ہے۔ اب ٹی بی کی روک تھام پہلے سی زیادہ مشکل ہو گئی ہے اور اسی وجہ سے میں اس ویب سیریز میں کام کرنے کیلئے متاثر ہوئی ہوں۔انہوں نے کہاکہ اس ویب سیریز میں میرے کام کرنے سے ٹی بی کے خلاف اجتماعی لڑائی میں مدد ملے گی اور اس سےمثبت تبدیلی آئے گی۔ثانیہ مرزا اس ویب سیریز میں ان دقتوں پر غور کرتی نظر آئیں گی جو یہ جوڑے لاک ڈاؤن کی وجہ سے جھیل رہے ہیں۔ اس شو میں اکشے نلواڑے اور اشون مشران بھی کام کر رہے ہیں۔ یہ ویب سیزیز ہانچ قسطوں پرمشتمل ہے اور یہ ایم ٹی وی انڈیا اور ایم ٹی وی پروہبیشن کے سوشل میڈیا پر نومبر۲۰۲۰ء کے آخری ہفتے میں لانچ کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK