ثانیہ فیڈ کپ ہرٹ ایوارڈ کیلئے نامزد

Updated: May 02, 2020, 4:57 AM IST | New Delhi

ڈبلزرینکنگ کی سابق نمبروَن کھلاڑی نے ہندوستان کو فیڈ کپ کےپلے آف میں پہنچا یا تھا۔ اس ایوارڈ کیلئے نامزد ہونے والی پہلی ہندوستانی خاتو ن ٹینس کھلاڑی

Sania Mirza. Photo: Midday
ثانیہ مرزا۔ تصویر: مڈڈے

 ہندوستان کی اسٹار خاتون ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کو فیڈ کپ ایشیا / اوشیانا گروپ ون ہرٹ ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ہے اور اس ایوارڈ کے لئے نامزد ہونے والی وہ پہلی ہندوستانی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں ۔ آل انڈیا ٹینس اسوسی ایشن (اے آئی ٹی اے) کے سیکریٹری جنرل هرنمي چٹرجی نے یہ جانکاری دی۔سابق ڈبلز نمبر وَن اور کئی بار کی گرینڈ سلیم فاتح ثانیہ ۲۰۱۶ء کے بعد پہلی بار اس سال فیڈ کپ ٹیم میں شامل ہوئی تھیں ۔ انہوں نے انکیتارائناکے ساتھ مل کر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کو فیڈ کپ کے پلے آف میں پہنچایا تھا۔ ثانیہ نے کہا کہ ۲۰۰۳ءمیں ہندوستان کا پہلی بار نمائندگی کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔میرے ۱۸؍سال کا طویل کریئر ہے اور میں ہندوستانی ٹینس ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرکے فخر محسوس کرتی ہوں ۔فیڈ کپ ایشیا / اوشیانا ٹورنامنٹ کے نتیجے میرے کریئر کی بڑی کامیابیوں میں سے ایک ہیں ۔ یہ ایسا پل ہے جس کیلئے ہر کھلاڑی کھیلتا ہے اور میں فیڈ کپ ہرٹ ایوارڈکے سلیکشن پینل کی مجھے نامزد کرنے کے لئے شکر گزار ہوں ۔
 ہرنمی چٹرجی نے کہاکہ ہمارے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ ہماری ٹیم ایک کھلاڑی کو باوقار ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیاہے۔ انہوں نے ثانیہ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ ماں بننے کے بعد ثانیہ نے کورٹ لوٹنے کیلئے بہت محنت کی ہے اور اس ایوارڈکیلئے نامزد ہونا بہت بڑی بات ہے۔ ان کی وجہ سے کئی نوجوانوں نے ٹینس میں دلچسپی دکھائی اور وہ اسے پیشہ ور انداز میں کھیل رہے ہیں ۔ 
 ثانیہ نے کہاکہ ماں بننے کے بعد مجھ پر دُہر ی ذمہ داری آگئی ہے۔ مجھے اپنے بچے کے ساتھ ساتھ ٹینس کورٹ پر توجہ دینی ہوتی ہے۔ ابھی میرا بیٹا چھوٹا ہے اور میں اس کو زیادہ وقت اکیلا نہیں چھوڑ سکتی ۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے فی الحال گھرپر ہی خود کو فٹنیس رکھنے کیلئے مختلف طرز کی ورزش کررہی ہوں کیونکہ ایک کھلاڑی کی زندگی میں فٹنیس بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے پورا ٹینس سیزن الٹ پلٹ گیا ہے کیونکہ فرینچ اوپن کے بعد ومبلڈن ہوتا تھا اور اب فرینچ اوپن یوایس اوپن کے بعد کھیلے جانے کی امید ہے۔ لیکن اس کیلئے کوروناپر قابو پانا ضروری ہوگااس کے بغیر کوئی ٹورنامنٹ نہیں ہوسکے گا۔   
 اس سال فیڈ کپ کی ٹاپ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے فیڈ کپ ہرٹ ایوارڈ گروپ ون کے لئے ۶؍ کھلاڑیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ہرٹ ایوارڈ کی فاتح کا اعلان آن لائن ووٹنگ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پرستار یکم مئی سے۸؍ مئی کے درمیان آن لائن ووٹنگ کر کے اس کے فاتح کا فیصلہ کریں گے۔ ایشیا / اوشیانا علاقے سے انڈونیشیا کی پرسكا میڈلین نگروهو ایسی دوسری کھلاڑی ہیں جو اس ایوارڈ کیلئے نامزد کی گئی ہیں ۔ یورپ / افریقہ علاقے سے ایسٹونیا کی اینیٹ كونٹاویٹ اور لکسمبرگ کی ایلونورا مولينارو اور امریکہ علاقے سے میکسیکو کی فرنانڈو كونٹریراس گومیز اور پیراگوئے کی ویرونیکا كیپیڈے روئنگ اس ایوارڈکیلئے نامزد کی گئی ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK