Inquilab Logo

سنجو سیمسن آئی پی ایل ۲۰۲۱ء میں سنچری بنانے والے پہلے بلے باز

Updated: April 14, 2021, 1:53 PM IST | Agency | Mumbai

آئی پی ایل کے میچ میں سنجوکی سنچری کے باوجود راجستھان رائلز کی ۴؍رن سے ہار ۔ پنجاب کے کپتان لوکیش نے ۹۱؍رن بنائے

Sanju Samson.Picture:INN
سنجو سیمسن۔تصویر :آئی این این

  کپتان سنجو سیمسن کی ۱۱۹؍ رن کی  بہترین  اننگز کے باوجود راجستھان رائلز کو پیر کو پنجاب کنگز کے خلاف آئی پی ایل  میچ میں ۴؍رن سے قریبی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سنجو سیمسن انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۱ء میں سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔کپتان لوکیش راہل (۹۱؍رن) اور دیپک ہڈا (۶۴؍رن) کی خطرناک بلے بازی کی بدولت پنجاب کنگزنے راجستھان رائلز کے خلاف آئی پی ایل  میچ میں پیرکو وانکھیڈے اسٹیڈیم میں۲۰؍ اوور میں ۶؍ وکٹ پر۲۲۱؍ رن کا ہمالیائی اسکور بنایا تھا۔ راجستھان نے سیمسن کی شاندار سنچری اننگز کی بدولت اس بڑے ہدف کا تعاقب کیا لیکن سیمسن آخری گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں دیپک ہڈا کے ہاتھوں باؤنڈری پر آؤٹ ہوئے اور راجستھان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔راجستھان نے ۲۰؍اوور میں ۷؍وکٹ پر ۲۱۷؍رن بنائے۔ سنجوسیمسن کو مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔سنجوسیمسن نے اپنے پہلے میچ میں بطور کپتان سب سے زیادہ اسکور کا ریکارڈ  بنایا لیکن وہ ٹیم  کوجیت نہیں دلا سکے۔ سیمسن نے صرف۶۳؍ گیندوں پر۱۱۹؍ رن بنائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK