Inquilab Logo

سوراشٹرنےبنگال کو ہراکر پہلی بار رنجی ٹرافی پر قبضہ جمایا

Updated: March 14, 2020, 11:03 AM IST | Agency | Rajkot

پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر سوراشٹر رنجی چمپئن بن گیا،بنگال ۳۰؍برسو ںبعد تاریخ دہرانے میں ناکام

Saurashtra Team Picture PTI
سوراشٹرکرکٹ ٹیم ۔ تصویر : پی ٹی آئی

 سوراشٹر نے جمعہ کو  بنگال کو  پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر شکست دے کر پہلی بار رنجی ٹرافی  چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔  بنگال اور سوراشٹر کے درمیان کھیلا گیا میچ ڈرا رہا لیکن سوراشٹر کو پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر رنجی  چمپئن  قرار دیا گیا۔ سوراشٹر  کے۴۲۵؍ رنوں کے اسکور کے جواب میں بنگال نے ۶؍ وکٹ پر ۳۵۴؍ رنوں سے آگے کھیلنا شروع کیا لیکن اس کی پہلی اننگز ۳۸۱؍ رنوں پر سمٹ گئی۔ سوراشٹر نے دوسری اننگز میں ۴ ؍ وکٹوں کے نقصان پر۱۰۵؍ رن بنائے اور میچ ڈرا  پرختم ہو گیا۔ سوراشٹر کی پہلی  اننگز میں۱۰۶؍ رن بنانے والےارپت  واسودا کو ان کی سنچری کے لئے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ سوراشٹر رنجی کی تاریخ میں۱۸؍ ویں ایسی ٹیم بنی ہے جس نے پہلی بار یہ خطاب جیتا ہے۔ سوراشٹر کا ۸؍ برسوں میں یہ چوتھا فائنل تھا۔بنگال کا۱۳؍ سال کے بعد یہ پہلا فائنل تھا لیکن ٹیم پہلی اننگز میں برتری حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس کا گزشتہ۳۰؍ برسوں میں پہلی بار رنجی خطاب جیتنے کا خواب ٹوٹ گیا۔ بنگال نے آخری بار۸۹-۱۹۹۰ء میں دہلی کو شکست دے کر خطاب اپنے نام کیا تھا۔
 میچ کے چوتھے دن تک لگ رہا تھا کہ بنگال مقابلے میں بنا ہوا ہے لیکن پانچویں اور آخری دن صبح کے سیشن میں بنگال کے باقی بلے بازوں نے بھی ہار مان لی ۔ سوراشٹر کے کپتان اور بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز جے دیو انادكٹ نے آخری ۴؍ میں سے ۲؍ وکٹیں حاصل کیں۔ بنگال نے ۶؍ وکٹ پر۳۵۴؍ رن سے اپنی اننگز کو آگےبڑھایا۔ انستپ مجمدار نے ۵۸؍ رن اور ارنو نندی نے ۲۸؍ رنوں سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ انادكٹ نے مجمدار کو ایل بی ڈبلیو کیا اور پھر آکاش  دیپ کو رن آؤٹ کر دیا۔ بنگال کا اسکور۸؍ وکٹ پر۳۶۱؍ رن ہو گیا۔  دھرمیندر سنگھ جڈیجہ نے مکیش کمار اور انادكٹ نےایشان  پوریل کو آؤٹ کر کے بنگال کی اننگز۳۸۱؍ رنوں پر سمیٹ دی۔ مجمدار نے۱۵۱؍ گیندوں پر ۸؍ چوکوں کی مدد سے۶۳؍ رن بنائے جبکہ نندی۱۲۶؍ گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے۴۰؍رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ سوراشٹر کو پہلی اننگ میں۴۴؍ رن کی برتری ملی۔سوراشٹر کی جانب سے دھرمندر سنگھ  جڈیجہ نے۱۱۴؍ رن پر ۳؍وکٹ، انادكٹ نے ۹۶؍ رن پر ۲؍وکٹ، پریک  مانكڈ نے ۴۵؍ رن پر ۲؍ وکٹ، چیتن سكاريا نے۵۲؍  رن پر ایک وکٹ اور چراغ جانی نے ۳۲؍رن پر ایک وکٹ لیا۔انادكٹ نے اس رنجی سیشن میں کل۶۷؍ وکٹ حاصل کئے جو بہار کے آشوتوش امن  کے ۱۸-۲۰۱۹ء سیشن میں ۶۸؍ وکٹ لینے کے بعد دوسری بہترین کارکردگی ہے۔سوراشٹر کی دوسری اننگز میںهاروك دیسائی ۲۱؍ او ی بوراٹ۳۹؍، وشوراج جڈیجہ ۱۷؍ اور  ارپیتا واسودا ۳؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شیلڈن جیکسن۱۲؍ رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگال کےلئے شہباز احمد نے ۳۲؍  رن پر ۲؍ وکٹ لئے جبکہ آکاش  دیپ اور سدیپ چٹرجی کو ایک ایک وکٹ ملا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK