Inquilab Logo

سیرینا اور میدویدیف تیسرے راؤنڈ میں داخل

Updated: June 04, 2021, 2:30 PM IST | Agency | Paris

فرینچ اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں دنیا کی سابق نمبر ایک کھلاڑی ولیمز کو ۱۴۸؍ویں نمبر کی کھلاڑی کے خلاف سخت محنت کرنی پڑی

American tennis player Serena Williams performed brilliantly.Picture: PTI
امریکی ٹینس کھلاڑی سیرینا ولیمز نے شاندار کھیل کامظاہرہ کیا۔تصویر :پی ٹی آئی

دنیا کی آٹھویں نمبر کی امریکہ کی اسٹار کھلاڑی سیرینا ولیمز نے یہاں کھیلے جا رہے فرینچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ محفوظ کر لی ہے۔ دوسری سیڈ روس کے ڈینل میدویدیف نے بھی مردوں کے زمرے میں اپنے دوسرے راؤنڈ کا مقابلہ جیت کر تیسرے راؤنڈ میں قدم رکھا۔سیرینا اور میدویدیف دونوں کو ہی کامیابی حاصل کرنے کےلئے سخت محنت کرنی پڑی۔ ریکارڈ۲۴؍ویں گرینڈ سلیم خطاب کی تلاش میں مصروف  سیرینا ولیمز نے ایک سخت مقابلے میں دنیا کی ۱۴۸؍ویں نمبر کی رومانیہ کی ماہیلا بوزرنیسکو کو۲؍گھنٹے ۳؍ منٹ میں۱۔۶، ۷۔۵،۳ ۔۶؍ سے شکست دی۔۲۳؍ بار کی گرینڈ سلیم فاتح سیرینا ولیمز تیسرے راؤنڈ میں دنیاکی ۵۰؍ویں نمبر کی کھلاڑی ڈینیل کولنس سے مقابلہ کریں گی۔گزشتہ سال کوارٹر فائنل تک پہنچنے والی کولنس نے ایک دیگر مقابلے میں کوالیفائر کھلاڑی یوکرین کی انیلینا کیلینیا کو صفر۔۶،۲ ۔۶؍ سے ہراکر تیسرے راؤنڈ میں قدم رکھا۔ خواتین کے زمرے  میں تیسری سیڈ بیلاروس کی ارنیا سبالینکا نے ہم وطن کھلاڑی ایلیاکساندرا ساسنووچ کو ایک گھنٹہ ۲۹؍منٹ میں۳۔۶،۵۔۷؍ سے شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔
  مردوں کے سنگلز زمرے میںعالمی نمبر۲؍ کھلاڑی میدویدیف نے امریکہ کے ٹامی پال کے خلاف پہلا سیٹ گنوانے کے بعد شاندارواپسی کرتے ہوئے ۲؍گھنٹے ۱۳؍منٹ میں یہ مقابلہ ۶۔۳،۱۔۶،۴۔۶،۳۔۶؍ سے جیت کر تیسرے راؤنڈ میں داخل ہوگئے۔ مردوں میں ۱۲؍ویں سیڈ اسپین کے پابلو کارینوبوستا نے میزبان فرانس کے ای کواکاکوڑ کودوگھنٹے ۲۸؍منٹ میں۴؍ سیٹوں تک چلے مقابلے میں شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK