Inquilab Logo

سیرینا ولیمز کو یو ایس اوپن میں سخت چیلنج کا سامنا کرنا ہوگا

Updated: June 19, 2020, 11:54 AM IST | Agency | Washington

امریکہ کی بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس اسٹار اور سابق عالمی نمبر ایک سیرینا ولیمز کی کوچ پیٹرک موراتوگلو نے کہا ہے کہ سیرینا ولیمزیو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ نیویارک میں ہی کھیلنا پسند کریں گی۔

Serena Williams - Pic : INN
سیرینا ولیمز ۔ تصویر : آئی این این

 امریکہ کی بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس اسٹار اور سابق عالمی نمبر ایک سیرینا ولیمز کی کوچ پیٹرک موراتوگلو نے کہا ہے کہ سیرینا ولیمزیو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ نیویارک میں ہی کھیلنا پسند کریں گی۔ پیٹرک موراتوگلو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ۳۸؍ سالہ ولیمز کو گزشتہ سال ۲۰۱۹ء میں پٹھوں کی انجری ہوئی تھی لیکن وہ اس کے باوجود نیویارک میں یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ۲۰۲۰ءکا یو ایس اوپن ۳۱؍اگست کو سخت پابندیوں کے ساتھ شروع ہونا ہے۔یقینی طور پر سیرینا گرینڈ سلیم خطاب جیتنے کے لئے ٹینس کورٹ میں واپس آئیں گی اور یو ایس اوپن میں کامیابی ان کا مقصد ہے جس کو پانے کے لئے وہ  سخت کوشش کریں گی۔یو ایس اوپن میں انہیں سخت چیلنج کا سامنا کرنا ہوگا۔
  کوچ نے مزید کہا کہ یو ایس اوپن میں بہت پابندیاں ہوں گی تاہم مجھے سیرینا سے بات کرنی ہوگی کہ کیاوہ پابندیوں کو قبول کرسکیں گی  اور ان توقعات کے مطابق کھیل سکیں گی۔ واضح رہے کہ امریکہ کی سابق عالمی نمبر ایک اور ۶؍ مرتبہ کی یو ایس اوپن چمپئن، سیرینا ولیمز جنوری میں کھیلے گئے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں ہار کر باہر ہوگئی تھیں، نے رواں سال کا آغاز آکلینڈ اوپن جیت کر کیا تھا۔ستمبر ۲۰۱۷ءمیں ماں بننے کے بعد یہ  ان کا پہلا سنگلز  خطاب تھا جو انہوں نے اپنے نام کیا تھا۔ 
 واضح رہے کہ سربیا کے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ، ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل ندال، آسڑیلیا کے نک گریگوئس اور رومانیہ کی سمونا ہالیپ سمیت متعدد کھلاڑیوں نے اس سال یو ایس اوپن کو  فلشنگ میڈوز میں منعقد کرنے کے بارے میں اپنے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، جو  شائقین  اور میڈیا کے بغیر  کھیلے  جا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK