Inquilab Logo

سراج آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کی دریافت ہیں: شاستری

Updated: January 24, 2021, 5:04 PM IST | Agency | New Delhi

ٹیم انڈیا کے کوچ نے کہا:سراج نے نسلی تبصرے کے باوجود فتح میں اہم کردار ادا کیا اور تجربہ کارتیز گیندبازوں کی کمی محسوس ہونے نہیں دی

Mohammad Siraj .Picture :INN
محمد سراج ۔ تصویر:آئی این این

 ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری نے جمعہ کونئے تیز گیندبازمحمد سراج کو دورہ آسٹریلیا کی دریافت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تماشائیوں سے ذاتی نقصان اور نسلی تبصرے کا سامنا کرنے کے باوجود انہوں نے تاریخی کامیابی حاصل کی۔ ٹیسٹ سیریز میں انہوں نے  اہم کردار ادا کیا۔  سراج کے والد۲۰؍نومبر کو پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا ہوگئے تھے۔ اس سے ایک ہفتہ قبل سراج ہندوستانی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا پہنچے تھے ۔ انہیں وطن واپس آنے کا متبادل دیا گیا تھا لیکن وہ ٹیم کے ساتھ ہی رہے۔ آسٹریلیا کے خلاف ۴؍ میچوں کی سیریز میں سڈنی میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں انہیں شائقین  کی جانب سے نسل پرستانہ تبصرے کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سب کے بعد انہوں نے سیریز میں ہندوستان کے لئے سب سے زیادہ۱۳؍ وکٹ لئے ، جس کے بعد ٹیم۱۔۲؍سے کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
 روی شاستری نے۲۶؍ سالہ بولر محمد سراج کی تعریف کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ’’  بولنگ اٹیک کی سطح کو بلند کرنے والے محمد سراج   اس دورے کی دریافت ہیں۔ انہوں نے اسے ذاتی نقصان، نسل پرستانہ تبصروںکا سامناکرتے ہوئےاچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا۔ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں میلبورن میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے سراج نے تجربہ کار تیز گیندبازوں کے زخمی ہونے کے بعدان کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔ برسبین میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میں  انہوں نے پہلی بار کھیل کے طویل ترین فارمیٹ کی دوسری اننگز میں  ۵؍ وکٹ لئے۔  سراج نے  نوجوان ہندوستانی گیندبازوں کی قیادت کی۔ انہوں نے گابا میں کھیلے گئے اس فیصلہ کن میچ میں۱۵۰؍ رن دے کر ۷؍ وکٹ لئے۔ جمعرات کو ہندوستان واپسی پر  سراج نے کہا کہ ان کے فیلڈ امپائروں نے سڈنی ٹیسٹ میں شائقین کی طرف سے نسل پرستانہ تبصرے کے بعد ٹیسٹ چھوڑنے کا متبادل دیا  تھا جسے کپتان اجنکیا رہانے نے مسترد کردیا تھا۔خیال رہے کہ محمدسراج نے آسٹریلیا کے خلاف ۳؍میچوں میں ۱۳؍وکٹ لئے تھے اور ہندوستان ٹا پ وکٹ لینےوالے تھے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK