Inquilab Logo

ٹی ۲۰؍ورلڈ کپ کیلئے خواتین ٹیم میں شیفالی اور رِچا

Updated: January 13, 2020, 11:00 AM IST | Agency | Mumbai

اسٹار بلے باز هرمنپريت کور آسٹریلیا میں ۲۱؍فروری سے ۸؍ مارچ تک ہونے والے خاتون ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کی کپتانی سنبھالیں گي جبکہ ٹیم میں ۱۵؍سال کی شیفالی ورما اور ۱۶؍ سال کی رچا گھوش سمیت کئی نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

ہندوستان خاتون کرکٹ ٹیم ۔ تصویر : آئی این این
ہندوستان خاتون کرکٹ ٹیم ۔ تصویر : آئی این این

 ممبئی : اسٹار بلے باز هرمنپريت کور آسٹریلیا میں ۲۱؍فروری سے ۸؍ مارچ تک ہونے والے خاتون ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کی کپتانی سنبھالیں گي جبکہ ٹیم میں ۱۵؍سال کی شیفالی ورما اور ۱۶؍ سال کی رچا گھوش سمیت کئی نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم۲۰۱۸ء  میں ہوئے گزشتہ ورلڈ کپ میں سیمی فائنل تک پہنچی تھی اور اس بار اس کا مقصد اس سے آگے جانے کا ہو گا۔ ٹیم میں کئی نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جس میں۵؍ سال کی شیفالی کو شامل کیا گیا ہے۔ شیفالی ٹیم میں۲۳؍ سالہ نائب کپتان اسمرتی مندھانا کے ساتھ پہلی پسند یدہ اوپنر ہیں۔ ہریانہ کی۱۵؍ سال کی شیفالی نے اپنے کریئر میں ۹؍ ٹی ۲۰؍ میچوں میں ۲؍ نصف سنچریوں کی مدد سے۲۲۲؍ رن بنائے ہیں۔ ٹاپ آرڈر کی ایک اور کھلاڑی جیمما روڈرگز بھی محض ۱۹؍ سال کی ہیں۔۱۶؍ سال کی  نوجوان رچا گھوش کو بھی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔
 ہندوستانی ٹیم میں ۴؍ اسپنرس کو شامل کیا گیا ہے جس کی قیادت لیگ اسپنر پونم یادو کریں گی۔ ۲۸؍سالہ کھلاڑی نے گزشتہ ۲؍ سال میں۵۱؍ وکٹ لئے ہیں اور انہیں۱۹۔۲۰۱۸ء کیلئے بی سی سی آئی نے بہترین خاتون کرکٹر قرار دیا ہے۔ اگرچہ ٹورنامنٹ آسٹریلیا میں ہو رہا ہے لیکن سلیکٹرس نے ٹیم میں۳؍ فاسٹ بولر شکھا پانڈے، پوجا وستركر اور اروندھتی ریڈی کو شامل کیا ہے۔ٹیم سے آل راؤنڈر انوجا پاٹل اور تیز گیند باز مانسی جوشی کو باہر کیا گیا ہے جبکہ لیفٹ آرم اسپنر راجیشوری گائيكواڈ کو ٹیم میں دوبارہ لیا گیا ہے۔ راجیشوری کو نومبر میں ویسٹ انڈیز کے دورے میں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔حالیہ چیلنجرسیریز میں راجیشوری نے۵ء۱۵؍ کے اکنامی ریٹ سے ۸؍ وکٹ لئے تھے جبکہ پاٹل نے۴ء۷۵؍کے اکنامی ریٹ سے ۳؍ وکٹ لئے تھے۔
 هرمنپريت نے ٹیم کے منتخب ہونے کے بعد کہاکہ اگر آپ ہماری ٹیم کی بات کریں تو ہماری ٹیم کی طاقت اسپن بولنگ ہے۔ ہمیں بس یہی دیکھنا ہے کہ ہم ان کا استعمال کس طرح کریں گے۔ مجھے لگتا ہے کہ ان گیند بازوں نے ہمیشہ اچھی کارکردگی کی امیدہے اور جب بھی ہمیں وکٹ کی ضرورت ہوتی ہے  انہوں نے وکٹ دلائے ہیں۔ ہماری طاقت اسپن ہے توہم اسپن پر ٹکے ہوئے ہیں۔ ہمارا نقطہ نظر مثبت ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ ایک بار پھر اچھی کارکردگی کریں گی۔گزشتہ ایک سال میں ٹیم سے اندر باہر ہوتی رہی ویدا کرشنا مورتی نے حالیہ اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔ وہ ہندوستان اے کی آسٹریلیا اے کے خلاف صفر۔۳؍ کی مایوس کن شکست میں بہترین بلے بازرہی تھیں۔ اس سے پہلے یکروزہ میچوں میں ویدا نے میچ فاتح سنچری بنائی تھی۔ انہوں نے حال ہی میں ۲۹؍ گیندوں پر۴۷؍ رن  بنا کر اپنی ٹیم کو چیلنجر سیریز کے فائنل میں پہنچایا تھا۔
  چیلنجر سیریز کے فائنل میں پہنچنے والی ہندوستان بی ٹیم کی رکن رچا کو ٹیم میں شامل کیا جانا اس بات کا اشارہ ہے کہ سلیکٹر نوجوان کھلاڑیوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔۱۶؍سال کی رچا نے مندھانا کی کپتانی میں کھیلتے ہوئے ہندوستان سی کے خلاف کم اسکور والے میچ میں میچ فاتح۲۵؍ رن بنائے تھے اور اسی ٹیم کے خلاف۱۴۹؍ رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے۲۵؍گیندوں میں ۳۶؍رن بنائے تھے۔ رچا مڈل آرڈر میں کافی مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے پٹنہ میں ۴؍ ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ہندوستان نے نومبر۲۰۱۸ء میں گزشتہ ٹی ۲۰؍ورلڈ کپ کے بعد سے ان۱۵؍  میچوں میں ۸؍ میچ جیتے ہیں۔ اس میں جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز میں سیریز جیت شامل ہے لیکن ورلڈ کپ کے مضبوط دعویداروں آسٹریلیا اور انگلینڈ کو دیکھا جائے تو جنہوں نے بالترتیب ۹؍ میں سے ۸؍ اور۱۳؍ میں سے۱۱؍  میچ جیتے ہیں۔ تینوں ٹیمیں ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے ایک دوسرے سے کھیلیں گی۔ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم اس طرح ہے: هرمنپريت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا (نائب کپتان)، شیفالی ورما، جیمما روڈرگز، هرلين دیول، دیپتی شرما، ویدا کرشنا مورتی ، رچا گھوش، تانیہ بھاٹیہ (وکٹ کیپر)، پونم یادو، رادھا یادو، راجیشوری گائيكواڈ، شکھا پانڈے، پوجا وستركر ، اروندھتی ریڈی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK