Inquilab Logo

جارحانہ کھیل سے ہندوستان کو کامیابی مل رہی ہے: شکھا

Updated: February 26, 2020, 10:52 AM IST | Agency | Perth

بنگلہ دیش کے خلاف آئی سی سی خاتون ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے دوسرے مقابلے میں ملنے والی ۱۸؍ رن کی فتح کے بعد ہندوستانی خاتون ٹیم کی تیز گیند باز شکھا پانڈے نے کہا ہے کہ ٹیم کے کھلاڑی بے خوف ہوکر جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس کا ٹیم کو فائدہ مل رہا ہے۔

شکھا پانڈے ۔ تصویر : آئی این این
شکھا پانڈے ۔ تصویر : آئی این این

 پرتھ : بنگلہ دیش کے خلاف آئی سی سی خاتون ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے دوسرے مقابلے میں ملنے والی ۱۸؍ رن کی فتح کے بعد ہندوستانی خاتون ٹیم کی تیز گیند باز شکھا پانڈے نے کہا ہے کہ ٹیم کے کھلاڑی بے خوف ہوکر جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس کا ٹیم کو فائدہ مل رہا ہے۔ہندوستانی ٹیم کی ۱۶؍ سال کی نوجوان اوپنر شیفالي ورما نے بنگلہ دیش کے خلاف۱۷؍گیندوں میں۳۹؍ رن کی آتشیں اننگ کھیلی تھی جس کی بدولت ہندوستان نے بنگلہ دیش کو عالمی کپ کے دوسرے ٹی  ۲۰؍میچ میں شکست دی اور ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔ شیفالي کے علاوہ۱۹؍ سالہ جمیما راڈریگیز نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے۳۷؍ گیندوں میں۳۴؍  رن بنائے تھے۔
 شکھاپانڈے نے کہاکہ ہم نے شیفالي کو ان کے  جارحانہ انداز میں کوئی تبدیلی کرنے کیلئے نہیں کہا گیا ہے۔ انہوں نے بے خوف ہوکر اپنے حساب سے بلے بازی کی۔ مجھے ایسی نوجوان بلے باز کے ٹیم میں ہونے سے انتہائی خوشی ہے۔ یہ دیکھنا انتہائی خوشگوار ہے کہ ایسے نوجوان کھلاڑی ٹیم کیلئے بہت کچھ کر رہے ہیں۔ تیز گیند باز نے کہاکہ نوجوان کھلاڑیوں پر کسی طرح کا کوئی دباؤ نہیں ہے اور یہ ایک اہم چیز ہے۔ ہمیں لگا تھا کہ ہم نے اسکور بورڈ پر لڑنے کے قابل اسکور کھڑا کیا ہے اور ہمیں اپنی بولنگ شعبہ پر پورا بھروسہ تھا۔ ہمیں پتہ تھا کہ یہ ہدف حاصل کرنا بنگلہ دیش کے لئے آسان نہیں ہو گا۔ 
 شکھا نے کہاکہ ہماری ٹیم اس وقت ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر ہے اور ہم چاہیں گےکہ اگلے میچ جیت کر یہ پوزیشن برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ بلے بازوں کے ساتھ گیندبازی میں بھی ٹیم اچھا کھیل رہی ہے خصوصاً پونم یادو کی کارکردگی قابل تعریف  رہی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف انہوں نے بہترین اسپن گیندبازی کرتے ہوئے ٹیم کو کامیاب بنایا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK