Inquilab Logo

شکھردھون نے امرناتھ کا ۳۷؍سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

Updated: July 19, 2021, 3:02 PM IST | Agency | Colombia

ہندوستان کی نوجوان ٹیم کے کپتان شکھردھون نے سری لنکاکے خلاف میدان پر اترنے کے ساتھ ہی یکروزہ کرکٹ میں عمردراز کپتان ہونے کا ریکارڈ بنایا

Shikhar Dhawan .Picture:INN
شکھر دھون۔تصویر :آئی این این

 شکھردھون ون ڈے میں پہلی بار ہندوستان کی کپتانی کر رہے ہیں۔ دھون نے بطور کپتان منفرد ریکارڈاپنے نام کرلیاہے۔ دھون ون ڈے میں ہندوستان کی کپتانی کرنے والے۲۵؍ ویں ہندوستانی کپتان بن گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دھون ون ڈے میں ہندوستان کی کپتانی کرنے والے سب سے  عمردراز کپتان بھی بن گئے ہیں۔ اس وقت دھون کی عمر۳۵؍برس ۲۲۵؍ دن ہے۔ اتوار کو جیسے ہی وہ میدان پر اترے  انہوں نے   موہندر امرناتھ کے اس ریکارڈ کو توڑدیا ۔ امر ناتھ نے ون ڈے میں ہندوستان کی کپتانی اس وقت کی تھی  جب ان کی ۳۴؍ سال۳۷؍ دن کی تھی۔   سابق ہندوستانی لیجنڈ نے۱۹۸۴ء میں ون ڈے میچ میں پہلی بار پاکستان کے خلاف ہندوستان کی کپتانی کی تھی یعنی ۳۷؍سال گزرجانے کے بعد کوئی بھی ہندوستانی موہندر امرناتھ کے اس خصوصی ریکارڈ کو توڑ نہیں پایا تھا۔ اجیت واڈیکر ون ڈے میں ہندوستان کے پہلے کپتان تھے۔ واڈیکر نے ۱۹۷۴ء میں ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کی تھی۔  یہی نہیں شکھردھون بین الاقوامی کرکٹ میں ہندوستان کی قیادت کرنے والے سب سے عمردراز کھلاڑی بھی بنے ، ان سے پہلے  قبل   بین الاقوامی کرکٹ میں ہیمو ادھیکاری نے ۱۹۵۹ء میںویسٹ انڈیز کے خلاف کپتانی کی تھی تو اس  وقت ان کی عمر ۳۹؍سال  اور۱۹۰؍دن تھی۔ ون ڈے میں کپتان بننے سے پہلے دھون نے اپنے کریئر میں مجموعی طور پر۱۴۲؍ میچ کھیلے ہیں۔ ون ڈے کپتانی سنبھالنے سے قبل ہندوستان کے لئے کھیلے جانے والے سب سے زیادہ ون ڈے میچوں کے سلسلے میں دھون تیسرے نمبر پر ہیں۔ اس معاملے میں انل کمبلے پہلے نمبر پر ہیں۔ کمبلے نے ون ڈے میں پہلی بار کپتانی سنبھالنے سے پہلے۲۳۱؍ ون ڈے کھیلے تھے۔ روہت شرما نے۱۷۱؍ ون ڈے میچ کھیلنے کے بعد پہلی بار ہندوستان کی کپتانی کی۔ راہل دراوڑ نے۱۴۲؍ ون ڈے میچ کھیلنے کے بعد ون ڈے میں ہندوستان کی کپتانی کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK