Inquilab Logo

اوپننگ آرڈرمیں سلیکشن میرا سردرد نہیں: شکھردھون

Updated: January 12, 2020, 5:11 PM IST | Agency | Pune

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز شکھر دھون نے کہا ہے کہ اوپننگ آرڈر میں تمام بلے باز اچھی کارکردگی کر رہے ہیں، لیکن سلیکشن کا ذمہ ان کے ہاتھ میں نہیں ہے۔

شکھر دھون ۔ تصویر : آئی این این
شکھر دھون ۔ تصویر : آئی این این

 پونے : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز شکھر دھون نے کہا ہے کہ اوپننگ آرڈر میں تمام بلے باز اچھی کارکردگی کر رہے ہیں، لیکن سلیکشن کا ذمہ ان کے ہاتھ میں نہیں ہے۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو ہمیشہ سے اوپننگ آرڈر مستقل کمبینیشن کو لے کر پریشانی رہی ہے، لیکن اب ٹیم کے پاس اوپننگ آرڈر  میں لوکیش راہل، شکھر دھون اور روہت شرما کے طور پر اسٹار بلے باز ہیں اور تینوں کھلاڑی ہی شاندار فارم میں کھیل رہے ہیں۔
 محدود اوور میں ٹیم کے نائب کپتان روہت تینوں فارمیٹس میں بہترین فارم میں ہیں جبکہ مڈل آرڈر میں خود کپتان وراٹ کوہلی کا مقام پکا ہے۔ ایسے میں  مانا جا رہا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کیلئے اس سال ہونے والے آئی سی سی ٹی  ۲۰؍ورلڈ کپ میں اوپننگ جوڑی کے انتخاب کو لے کر سردردي ہو سکتی ہے۔ موجودہ سیریز میں بھی ٹیم کی توجہ کھلاڑیوں کی کارکردگی پر لگی ہے اور سمجھا جاتا ہے کہ جلد ہی ٹیم کا آخری الیون طے ہو سکتا ہے۔کپتان وراٹ نے بھی حال میں کہا تھا کہ ٹیم میں ایک سرپرائز پیکیج ہو سکتا ہے۔ لیکن فی الحال اوپننگ میں راہل، روہت اور شکھر کے درمیان زوردار ٹکر ہے۔ سری لنکا کے خلاف ہندوستان کے آخری میچ۷۸؍ رن سے جیتنے کے بعد پریس کانفرنس میں شکھر نے کہا کہ اس وقت تینوں بلے باز اچھی کارکردگی کر رہے ہیں۔ روہت کیلئے پچھلا سال بہت اچھا رہا تھا۔ راہل نے گزشتہ دو تین مہینوں میں بہت اچھا کھیلا ہے اور وہ کمال کے کھلاڑی ہیں۔ اب میں بھی کھیل رہا ہوں اور اس میچ میں میں نے بھی اپنا اچھی کارکردگی کی ہے ۔
 انتخاب کے تعلق سے ا سٹار بلے باز نے کہاکہ میرے لئے سلیکشن سردردي نہیں ہے۔ میں اس کے بارے میں زیادہ نہیں سوچ رہا ہوں کیونکہ سلیکشن میرے ہاتھوں میں نہیں ہے۔ میں اس بات سے خوش ہوں کہ میں نے ہاتھ آئے دونوں موقعوں کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور اچھے مظاہرہ کیا۔ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھی ٹویٹر پر مزاحیہ  انداز میں لکھاکہ اوپننگ کی دو جگہ اور تین مضبوط اوپنر۔ دھون لیکن دباؤ نہیں لیتے۔ ان کا کام رن بنانا ہے اور وہ اس سے خوش ہیں۔دھون چوٹ کے بعد لنکا کے خلاف ٹی ۲۰؍ سیریز سے لوٹ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK