Inquilab Logo

قائد کا کام ٹیم کو متحد رکھنا ہے :شکھر دھون

Updated: July 15, 2021, 1:58 PM IST | Agency | Colombia

دورۂ سری لنکا کی ٹیم انڈیا کے کپتان نے کہا :ہمارے پاس ایک عمدہ ٹیم ، عمدہ سپورٹ عملہ ہے اور ماضی میں ہم نے مل کر کام کیا ہے

Shikhar Dhawan .Picture:INN
شکھر دھون۔تصویر :آئی این این

نئے کپتان شکھردھون کے تحت ہندوستانی ٹیم سری لنکا کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز۱۸؍ جولائی سے شروع ہونےوالی  ہے۔ اس دورے کے بارے میں دھون کا خیال ہے کہ قائد کا کام ہر ایک کو متحد رکھنا اور اچھی ذہنی حالت میں رہنا ہے۔  اس دورے  پر ون ڈے سیریز کے بعد ٹیم انڈیا کو ۳؍ میچوں کی ٹی ۲۰؍ سیریز کھیلنی ہے۔ اپنی کپتانی کے تعلق سے  شکھر دھون کا کہنا ہے کہ’’ یہ میرے لئے بہت بڑی کامیابی ہے کہ میں ہندوستانی ٹیم کا کپتان بن گیا ہوں۔ ایک لیڈرکی حیثیت سے سب سے اہم چیز خوش اور متحد رہنا ہے۔‘‘
 اسٹار اسپورٹس کے شو `فالو بلیوز میں ٹیم انڈیا کے کپتان دھون نے کہا ’’ہمارے پاس ایک عمدہ ٹیم ، عمدہ سپورٹ عملہ ہے اور ماضی میں ہم نے مل کر کام کیا ہے۔‘‘ دھون نے کہا کہ ان کے سابق بلے باز لیجنڈ راہل دراوڑ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں،جنہیںسری لنکا کے دورے کے لئے ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ دھون نے کہا کہ `جب میں نے رنجی ٹرافی کھیلنا شروع کیا تھا، میں نے ان کے خلاف مقابلہ کیا تھا اور تب سے میں انہیں جانتا ہوں۔ جب میں انڈیا اے کے لئے کھیلا تھا ، میں کپتان تھا اور وہ کوچ تھے اس لئے بات چیت ہوتی رہی۔جب وہ این سی اے (نیشنل کرکٹ اکیڈمی) کے ڈائریکٹر بنے تو ہم وہاں تقریباً ۲۰؍دنوں تک جاتے رہے تھے ، اس لئے بہت ساری بات چیت ہوتی تھی اور اب ہمارا ایک اچھا رشتہ ہے۔ اب ہمیں ایک ساتھ ۶؍ میچ کھیلنے کا موقع ملا ہے، لہٰذا یہ بہت لطف اندوز ہوگا اور مجھے لگتا ہے کہ ہم سب مل کر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ سلیکٹرس نے متعدد ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں جیسے رتو راج گائیکواڈ اور چیتن سکاریا کو موقع دیا  ہے جن کا انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی تجربہ نہیں ہے اور شکھردھون چاہتے ہیں کہ یہ نوجوان اپنے سفر سے لطف اندوز ہوں اور کھیل کا پورا مزہ لیں ۔ 
 ٹیم انڈیا کے اوپننگ بلے باز شکھر دھون نے کہا ’’مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ ان کا قومی ٹیم کی جانب سے کھیلنے کا خواب بھی پورا ہوگا۔ وہ اپنے شہر یا قصبے سے ایک خواب لے کر چلے ہوں گے اور وہ سری لنکا میں پورا ہوسکتاہے۔ مجھے امید ہے کہ وہ دورۂ سری لنکا میں اچھا کھیلیں گے۔ ‘‘
 دھون نے مزید کہا ’’میں چاہتا ہوں کہ وہ اپنے کھیل کو اس دورے میں بہتر کریں  اور اس دورے سے لطف اندوز ہوں۔ انہیں معلوم ہے کہ ان کی کمزوری او رطاقت کیا ہے۔ وہ اپنے کھیل کو اس دورے میں زیادہ بہتر کرسکتے ہیں کیونکہ ان کے پاس راہل دراوڑ جیسا بہترین کوچ موجود ہے۔ ‘‘ انہوںنے کہا کہ ٹیم میں موجود سینئر اور جونیئر کھلاڑی ایک دوسرے کے کھیل سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ شکھردھون نے کہا کہ ٹیم میں سینئرس موجود ہیں جو نوجوانوں کے کھیل کو بہتر کرسکتے ہیں اور جونیئرس بھی اپنے سینئرس کی خامی کو دور کرنے میں ان کی مدد کرسکتے ہیں۔ میں جب بھی نوجوانوں سے ملتا ہوں تو وہ مجھے سوچنے کے نئے طریقے بتاتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK