Inquilab Logo

شکھر کی دَمدار نصف سنچری، دہلی نے پنجاب کو شکست دے دی

Updated: May 04, 2021, 12:54 PM IST | Agency | Ahmedabad

دہلی کیپٹلس نے پنجاب کنگز کو ۷؍وکٹ سے ہرادیا ۔ آئی پی ایل کے ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی

Shikhar Dhawan .Picture:INN
شکھر دھون۔تصویر :آئی این این

 سلامی بلے باز شکھر دھون کے بہترین  ۶۹؍ رن  اور شیمرون ہتمائر کے زوردار۱۶؍ رن کی بدولت  دہلی کیپٹلس نے پنجاب کنگز کواتوارکو آئی پی ایل میچ میں ۷؍ وکٹ سے شکست  دےکر فہرست میں۱۲؍ پوائنٹ کے ساتھ پہلا مقام حاصل کرلیا۔
 پنجاب کے کپتان لوکیش راہل  کے  پیٹ میں درد کی وجہ  سے  اسپتال داخل ہونے  سے  مینک اگروال کو کپتانی سونپی گئی اور   انہوں نے اس موقع کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئےناٹ آؤٹ ۹۹؍ رن کی شاندار  اننگز کھیلی جس کی بدولت پنجاب کنگز نے  دہلی کیپٹلس کے  خلاف  اتوار کو آئی پی ایل میچ میں ۲۰؍اوور میں ۶؍ وکٹ پر ۱۶۶؍ رن کا مشکل اسکور بنایا لیکن دہلی نے ۱۷ء۴؍اوور میں ۳؍ وکٹ پر۱۶۷؍ رن بناکر ۱۴۱؍ گیندیں باقی رہتے میچ ختم کردیا۔ دہلی کی ۸؍ میچوں میں یہ چھٹی جیت رہی اور وہ۱۲؍ پوائنٹ کے ساتھ فہرست میں پہلے مقام پر پہنچ گئی ہے۔ پنجاب کو دوسری طرف ۸؍ میچوں میں ۵؍ویںشکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ ۶؍ پوائنٹس کے ساتھ فہرست میں چھٹے مقام پر ہے۔اوپننگ میں آتے ہی  مینک نے اننگز کی آخری گیند تک پرچم تھامے رکھا اور ۸؍ چوکوں اور۴؍ چھکوں کی مدد سے۵۸؍ گیندوں پر۹۹؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ  پویلین لوٹ گئے۔ اوپنر پربھاسمر سنگھ نے۱۲، کرس گیل نے۱۳؍ اور ڈیوڈ ملان نے ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے ۲۶؍ گیندوں پر۲۶؍ رن بنائے۔ دیپک ہڈا نے ایک ، شاہ رخ خان نے ۴؍ اور کرس جارڈن نے ۲؍ جبکہ ہرپریت برار نے ناٹ آؤٹ ۴؍ رن بنائے۔ ہدف کے تعاقب کرتے ہوئے شکھر دھون  اور پرتھوی شا نے دہلی کو۶۳؍ رن کا ٹھوس آغاز دیا۔پرتھوی نے بائیں ہاتھ کے اسپنر ہرپریت برار کی گیند پر بولڈ ہونے سے پہلے ۲۲؍گیندوں پر ۳۹؍رن بنائے ۔ اسٹیو اسمتھ نے۲۴؍ رن بنائے۔دہلی کے کپتان رشبھ پنت نے ۱۱؍گیندوں پر۱۴؍ رن میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔  شیمرون ہتمائر نے محض ۴؍ گیندوں میں ایک چوکا اور ۲؍ چھکے لگاتے ہوئے میچ ۱۸؍ ویں اوور میں ختم کیا۔ میریڈیتھ نے ۲؍ گیندیں  وائڈ ڈالیں اور میچ ختم ہوگیا۔ ہتمائر ۱۶؍رن بنائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK